اسلام آباد (این این آئی)او جی ڈی سی ایل نے خیبر پختونخواہ ولی بلاک ( لاکھارٹ) میں گیس و خام تیل کے بھاری ذخائر کی دریافت کر لئے ۔ بدھ کو اعلامیہ کے مطابق لکی مروت میں واقع کا لاکھارٹ فامیشن پر ولی کنواں نمبر 1 پر گیس و کنڈنیسٹ کے بھاری ذخائر دریافت کر لئے ہیں ،دریافت سے یومیہ ایک 36لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہو گی ،۔یومیہ 1010بیرل خام تیل بھی حاصل ہو گا ،اوجی ڈی سی ایل اس ایکسپلوریشن بلاک میں 100 فیصد ورکنگ انٹرسٹ کی مالک ہے ،ولی کنواں نمبر 1کی کھدائی کا آغاز 02 دسمبر 2019 میں کیا گیا تھا،کھدائی 4727 میٹرز تک کی گئی۔