لاہور( این این آئی)پاکستان فلم انڈسٹری کی دومعروف اداکارائیں میرا اور ریشم طویل عرصے بعد ایک فیشن شوٹ کیلئے اکٹھی ہوئیں اورسیٹ پر ایک دوسرے کیلئے پیار کا اظہارکیا۔سوشل میڈیا پر دونوں کی ایک ویڈیو خاصی وائرل ہے جس میں میرا کا اصرار ہے کہ وہ ریشم سے زیادہ پیار کرتی ہیں جبکہ ریشم انہیں تھوڑا کم پیار کرتی ہیں ۔کیمرے کے پیچھے بنائی جانے والی اس ویڈیو میں
طویل عرصے بعد ریشم کے ساتھ کام کرنے پرانتہائی خوشی کا اظہار کرنے والی میرا کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے وقت کو پہیے لگ گئے ہوں اور وہ پیچھے چلا گیا ہے ، ہم ایک دوسرے کے ساتھ بہت خوش ہیں ، ہمارا بہت پیار ہے اور میں بتا دوں کہ میں ریشم سے زیادہ پیار کرتی ہوں اور یہ تھوڑا سا کم پیار کرتی ہیں۔اسی دوران ریشم درمیان میں لقمہ دیتی ہیں کہ یہ حقیقت ہے، میں مانتی ہوں کہ میرا مجھ سے بہت پیارکرتی ہے۔خوشگوارموڈ میں ریشم نے مزید کہا کہ میرا میں تمہیں ڈھیروں دعائیں دیتی ہوں اور اقرار کرتی ہوں کہ تم مجھ سے بہت پیار کرتی ہو ، جواب میں میرا نے کہا کہ نہیں مجھے پیارچاہیے، دعائیں نہیں چاہئیں۔ریشم نے ماضی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ میرا بہت اچھا کھانا پکاتی ہیں اور ترکی میں مجھے اپنے ہاتھ سے بینگن کا بھرتہ بنا کر کھلایا کرتی تھیں۔جواب میں میرا نے کہا کہ اور جو ریشم مجھ سے اتنا پیار کرتی تھیں، میرا اتنا خیال رکھتی تھیں۔ بہت سارے قصے ہیں جوکسی انٹرویو میں شیئرکریں گے۔دونوں اداکارائوںنے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس سے اس ویڈیو کو شیئر کیا ہے ۔