جمعہ‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2026 

سینیئر طالبان رہنما ملا برادر اور خلیل الرحمان حقانی کے درمیان صدارتی محل میں تلخ کلامی

datetime 15  ستمبر‬‮  2021 |

کابل (این این آئی)افغانستان میں حکومت سازی کے معاملے پر طالبان کے دو سینئر رہنماؤں کے درمیان تلخ کلامی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں طالبان ذرائع نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ طالبان کے شریک بانی اور عبوری نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر اور کابینہ کے ایک رکن کے درمیان صدارتی محل میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔خیال رہے کہ حالیہ

دنوں میں ملا برادر کے منظر عام سے غائب ہوجانے کے بعد یہ قیاس آرائیاں شروع ہوگئی تھیں کہ تنظیم میں اختلافات پیدا ہوگئے ہیں تاہم ان کی طالبان کی جانب سے تردید کردی گئی تھی تاہم اب ایک طالبان ذرائع نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ نائب وزیر اعظم ملا برادر اور وزیر برائے مہاجرین خلیل الرحمان حقانی، جو حقانی نیٹ ورک کے سرکردہ رہنما بھی ہیں، کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جبکہ صدارتی محل میں موجود دونوں رہنماؤں کے پیروکاروں نے بھی ایک دوسرے سے تکرار کی۔قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے رکن اور جھگڑے میں ملوث رہنماؤں میں سے ایک کے قریبی شخص نے اس بات کی تصدیق کی کہ یہ جھگڑا گذشتہ ہفتے ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بحث طالبان کی نئی حکومت کے ڈھانچے سے متعلق شروع ہوئی کیوں کہ ملا برادر عبوری حکومت کے اسٹرکچر سے خوش نہیں تھے۔کہا جارہا ہے کہ یہ جھگڑا افغانستان میں طالبان کی فتح کے کریڈٹ کے معاملے پر پائی جانے والی تقسیم کی ہی ایک کڑی

ہے۔ مبینہ طور پر ملا برادر سمجھتے ہیں کہ طالبان کی فتح کا سہرا ان جیسے رہنماؤں کی سفارتکاری کے سر باندھنا چاہیے جبکہ حقانی گروپ کے سینئر ارکان کی رائے ہے کہ افغانستان میں طالبان کی فتح لڑائی کے ذریعے حاصل کی گئی۔خیال رہے کہ ملا برادر پہلے طالبان رہنما ہیں جنہو ں نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے براہ راست بات کی تھی۔

ٹیلی فون پر ٹرمپ سے ان کی گفتگو 2020 میں ہوئی تھی اور اس سے قبل انہوں نے افغانستان سے امریکی انخلا کے معاہدے پر بھی طالبان کی جانب سے دستخط کیے تھے۔دوسری جانب حقانی نیٹ ورک حالیہ برسوں میں افغانستان کے اندر افغان اور غیر ملکی افواج پر خطرناک حملوں میں ملوث رہی ہے اور امریکا نے اس گروپ کو دہشتگرد تنظیم قرار دے رکھا ہے۔

حقانی نیٹ ورک کے سربراہ سراج الدین حقانی طالبان کی عبوری حکومت میں وزیر داخلہ ہیں۔طالبان رہنماؤں کے درمیان اختلاف کی خبریں گذشتہ ہفتے ہی سامنے آنا شروع ہوگئی تھیں جب ملا برادر اچانک منظر سے غائب ہوگئے تھے،یہ افواہ بھی پھیلائی گئی کہ وہ شاید مارے جاچکے ہیں لیکن طالبان کی جانب سے اس کی تردید کردی گئی تھی۔

طالبان ذرائع کا کہنا ہے کہ جھگڑے کے بعد ملا برادر کابل سے قندھار چلے گئے تھے۔ پھر گذشتہ روز ملا برادر نے مبینہ آڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ وہ بیرونی دورے پر ہیں اور جہاں بھی ہیں ٹھیک ہیں۔اس آڈیو پیغام کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ طالبان کا اصرار ہے کہ کوئی جھگڑا نہیں ہوا اور ملا برادر محفوظ ہیں تاہم وہ اس وقت کیا کررہے ہیں اس حوالے سے طالبان کوئی ٹھوس جواب نہیں دے پارہے ہیں۔ایک طالبان ترجمان نے بتایا کہ ملا برادر طالبان کے رہبر اعلیٰ سے ملاقات کیلئے قندھار گئے ہیں تاہم بعد میں بتایا کہ وہ تھگ گئے ہیں اور کچھ آرام کرنا چاہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…