بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

سندھ کے وزیر گیان چند کی کھلی کچہری،ڈپٹی کمشنرصوبائی وزیر کے لیے چھتری اٹھائے کھڑے رہے

datetime 14  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ کے وزیر گیان چند کی کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر (ڈی سی)صوبائی وزیر کے لیے چھتری اٹھائے کھڑے رہے۔تھرپارکر میں صوبائی وزیر گیان چند نے کھلی کچہری رکھی، جہاں وہ لوگوں کی شکایات سنتے رہے۔اس دوران بادل برس پڑے،

سائلین کے ساتھ ڈپٹی کمشنر بھی بھیگتے رہے۔ڈپٹی کمشنر نے کھلی کچہری میں صوبائی وزیر کے پروٹوکول کا بھرپور خیال رکھا، وہ گیان چند کو بارش سے بچانے کے لیے چھتری اٹھائے کھڑے رہے۔اس موقع پر صوبائی وزیر نے عوام کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ان کے مسائل وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے سامنے رکھیں گے۔پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے سندھ میں مسائل کے حل کے لیے صوبائی کابینہ کے ارکان کو کھلی کچہری کے انعقاد کی ہدایت کررکھی ہے۔صوبائی وزیر مٹھی سرکٹ ہاوس میں عوام کے مسائل کے حل کے لیے جونہی پہنچے تیز موسلادھار بارش ہوگئی۔اس دوران صوبائی وزیر کو بارش سے بچانے کے لیے ڈپٹی کمشنر چھتری اٹھائے کھڑے رہے جبکہ کھلی کچہری میں شریک شہری جیالے بھیگتے رہے۔بارش کے باوجود شہریوں نے صوبائی وزیر کے سامنے شکایتوں کے انبار لگادیے، اس موقع پر انتظامیہ شہریوں کو چپ کراتی رہی۔صوبائی وزیرنے کہاکہ وفاقی حکومت نے تھر کے لیے کچھ نہیں کیا، وہ محض باتیں کرتے ہیں۔کھلی کچہری میں فراہمی و نکاسی آب اور لوڈ شیڈنگ سمیت دیگر مسائل کی نشاندہی کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…