بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان نے ہمارے ساتھ تعاون بھی کیا اور ہمارے مفادات کیخلاف بھی رہا،افغان صورتحال پر امریکہ کھل کر بول پڑا

datetime 14  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکا نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغانستان میں طالبان کی حکومت کو اس وقت تک تسلیم نہ کرے جب تک طالبان خواتین کو حقوق نہیں دیتے اور افغانستان سے نکلنے کے خواہش مندوں کو جانے کی اجازت نہیں دیتے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد پہلی

بار ارکان کانگریس کے سوالوں کے جواب دئیے۔امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی کو بلنکن نے بتایا کہ امریکا چاہتا ہے کہ پاکستان اس وقت تک طالبان حکومت کو تسلیم نہ کرے جب تک وہ افغان سر زمین کو دہشت گردوں کی آماج گاہ نہ بننے کے و عدے کی پاسداری نہیں کرتے۔امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کا افغانستان میں کردار رہا ہے ، پاکستان نے امریکا کے ساتھ تعاون بھی کیا اور ہمارے مفادات کے خلاف بھی رہا۔انہوں نے کہا کہ امریکا کے مستقبل میں پاکستان کے ساتھ تعلقات کی بنیاد کیا ہونی چاہیے اس کا جائزہ آنے والے ہفتوں میں لیا جائے گا۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں امریکی اہداف حاصل کر لیے گئے تھے، وقت آگیا تھا کہ امریکاکی طویل جنگ کا خاتمہ کیا جاتا، طالبان سے معاہدہ ہمیں پچھلی انتظامیہ سے ملا، معاہدے کے تحت افغان حکومت پر زور دیا گیا کہ وہ پانچ ہزار قیدیوں کو چھوڑ دے، معاہدے کی پاسداری نہ کرتے تو امریکی افواج پر حملوں کا خدشہ تھا۔انہوں

نے کہا کہ افغانستان میں امریکا کا مزید نقصان ہونے کا احتمال تھا، افغانستان میں مزید وقت رہنے سے جنگ کے خاتمے کی گارنٹی نہیں تھی، امریکی شہریوں کی سکیورٹی ہماری ترجیح رہی ہے، مارچ سے اگست تک 19 پیغامات اور وارننگ جاری کی گئیں کہ امریکی افغانستان سے نکل جائیں۔امریکی وزیر خارجہ نے بتایا کہ مارچ 2020 سے خصوصی ویزہ

پروگرام میں ایک بھی افغان شہری کا انٹرویو نہیں کیا گیا تھا، ہم نے خصوصی ویزہ پروگرام کو بڑھایا۔امریکی وزیر خارجہ نے بتایا کہ افغانستان میں سفارتی مشن شروع کر دیا گیا ہے، ہم افغانستان میں موجود امریکی اور افغان شہریوں کی مدد کرتے رہیں گے، جو امریکی اور دوسرے شہری افغانستان سے نکلنے کے خواہشمند ہیں انہیں نکالا جائے گا۔انہوں نے

کہا کہ طالبان نے کہا ہے کہ افغان سرزمین شدت پسندوں کو استعمال نہیں کرنے دی جائے گی، طالبان نے کہا ہے کہ القاعدہ اور داعش افغان سرزمین استعمال نہیں کریں گے، ہم خطے میں انسداد دہشت گردی کے لیے کردار ادا کرتے رہیں گے۔بلنکن نے کہا کہ اس سال انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 33 کروڑ ڈالر کی امداد افغانستان کو دی جا رہی ہے، گزشتہ ہفتے تک

100امریکی شہریوں نے افغانستان چھوڑنے کا پیغام بھیجا،60 افراد کے لیے طیارے میں جگہ تھی لیکن صرف 30 ائیرپورٹ پہنچے۔امریکی وزیر خارجہ نے ایوان نمائندگان کی کمیٹی کو بتایا کہ طالبان پرواضح کیا تھا کہ جامع اور افغانوں کی نمائندہ حکومت ہی تسلیم کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ اشرف غنی کی حکومت کو بتایا تھا کہ افغانستان کا بھرپور دفاع کریں،

چین چاہتا تھا کہ ہم افغانستان میں پھنسے رہیں، کابل ائیرپورٹ پرکام جاری رہے اس معاملے پر ترکی اور قطر کے ساتھ رابطے میں ہیں۔پاکستان کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کا جائزہ لیں گے، گزشتہ 20 برس اور اس سے پہلے بھی پاکستان کا افغانستان میں کردار رہا، افغانستان کے

مستقبل سے متعلق پاکستان کا مسلسل مخصوص رویہ رہا۔بلنکن نے کہا کہ پاکستان نیشدت پسندی کے انسداد کے لیے تعاون کیا، افغانستان کے حوالے سے پاکستان کی فیصلہ سازی کثیر نکاتی رہی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے افغانستان میں مختلف مفادات ہیں جن میں سے بعض امریکی مفادات سے متصادم ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتوں میں پاکستان سے تعلقات پر

توجہ مرکوز رکھیں گے، جائزہ لیں گیکہ افغانستان میں امریکا کیا کرناچاہتا ہیاورپاکستان سیکیا توقعات ہیں۔انٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکا نے افغانستان میں بدترین صورتحال کے لیے منصوبہ بندی کر رکھی تھی، گزشتہ انتظامیہ نیافغانستان سے متعلق ڈیڈ لائن بتائی تھی کوئی منصوبہ نہیں دیا تھا، بائیڈن انتظامیہ کی ترجیح امریکیوں کی زندگیاں محفوظ بنانا تھی، پیشگوئی نہیں تھی امریکی افواج کی موجودگی میں افغان فورسز اتنی جلد پسپا ہوجائیں گی، طالبان نے کابل کی طرف تیز مارچ کر کے معاہدے کی خلاف ورزی کی۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…