جمعہ‬‮ ، 30 جنوری‬‮ 2026 

محکمہ ایکسائز نے پراپرٹی ٹیکس میں مزید اضافے کیلئے تیاریاں شروع کردیں

datetime 13  ستمبر‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے رواں سال پراپرٹی ٹیکس میں مزید اضافے کیلئے 5 سالہ سروے کے لئے تیاریاں شروع کردیں،سٹاف کوسروے کے لئے ٹریننگ کے عمل کا آغاز کردیاگیا،

سروے مکمل ہونے کے بعد25 سے فیصد اضافہ متوقع ہوگا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن نے پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کے لئے سروے پرکام شروع کردیا ہے۔ایکسائز حکام کے مطابق پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کے لئے5سال بعدسروے شروع کیاجارہاہے جس میں صوبہ بھرمیں سروے کے لئے ٹریننگ کاعمل بھی شروع ہوگیا ہے ۔پرائیویٹ کمپنی کے تعاون سے سروے کے لئے ٹریننگ کاپہلامرحلہ مکمل ہوگیا ہے جس میں چھوٹے سٹاف کا ٹریننگ دے دی گئی جبکہ افسران کی رواں ہفتے مکمل کی جائے گی۔سروے کے بعدپراپرٹی ٹیکس میں25سے40فیصداضافہ ہوسکتا،سروے میں ہرسرکل کرمتعلقہ انسپکٹرجائیدادوں کی رینٹل ویلیوچیک کرتاہے ،5سال کی ویلیوکے مطابق پراپرٹی ٹیکس میں اضافہ کیاجاتاہے جبکہ دوسری طرف تاجرپہلے ہی پراپرٹی ٹیکس میں رعایت ختم اور66فیصداضافے پرسراپااحتجاج ہیں،حکومت نے مطالبات کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی بھی تشکیل دیدی ہے ۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…