بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حکومت کا ٹیکس رعایتیں دینے کا فیصلہ، موبائل فون سستے ہونے کا بھی امکان

datetime 12  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) ملک پر قرضوں کے انبار کے باوجود حکومت نے عوام کو ٹیکس رعایتیں دینے کا فیصلہ کرلیا حکومت نے اسٹیل کے ڈسٹری بیوٹرز، ڈیلرز اور سب ڈیلرز کے لیے ودہولڈنگ ٹیکس 4 اعشاریہ 5 فیصد سے کم کرکے محض 0.25 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، موبائل فون مینوفیکچررز کے لیے 1اعشاریہ 25 فیصد انکم ٹیکس ختم کرنے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے ایک فنانشل سیکٹر فرم کو انکم ٹیکس سے استثنیٰ دینے اور اسٹیل اور موبائل فون ساز سیکٹرز کے لیے ٹیکس واجبات میں کمی کرنے کا فیصلہ کرلیا، ایک آرڈیننس کے تحت کے تحت کچھ شعبوں کے لیے ٹیکس ریلیف تجویز کیا گیا ہے، یہ ترمیمی ا?رڈیننس منظوری کے مرحلے میں ہے، اس ا?رڈیننس کا مجوزہ مقصد نادرا کو ٹیکس دہندگان کے ڈیٹا تک رسائی دینا تھا مگر اب اس ترمیمی ا?رڈیننس کو دوسرے پالیسی اہداف کے حصول کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں بتایا گیا کہ فیڈرل بورڈ ا?ف ریونیو نے تجویز دی ہے کہ پاکستان مورگیج ری فنانس کمپنی لمیٹڈ کی مجموعی ا?مدن کو انکم ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دے دیا جائے، اگر کابینہ یہ تجویز منظور کرلیتی ہے تو پھر یہ رواں سال کے ا?غاز میں حکومت کی جانب سے متعارف کردہ کارپوریٹ انکم ٹیکس ریفارمز کے خلاف ہوگا، پاکستان مورگیج ری فنانس کمپنی لمیٹڈ ان اداروں میں شامل تھی جنہیں انکم ٹیکس سے حاصل استثنیٰ ّا?ئی ایم ایف کی شرائط کے تحت ختم کیا گیا۔ذرائع کے مطابق حکومت نے اسٹیل کے ڈسٹری بیوٹرز، ڈیلرز اور سب ڈیلرز کے لیے ودہولڈنگ ٹیکس 4 اعشاریہ 5 فیصد سے کم کرکے محض 0 اعشاریہ 25 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اسی طرح اسٹیل سیکٹر کے بزنس چین کے لیے انکم ٹیکس کی شرح بھی 1 اعشاریہ 25 فیصد سے کم کرکے 0 اعشاریہ 25 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ موبائل فون مینوفیکچررز کے لیے 1 اعشاریہ 25 فیصد انکم ٹیکس ختم کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…