جمعرات‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2025 

کنٹونمنٹ انتخابات، پولیس کی انتخابی عمل میں مداخلت کی کوشش، خواتین نے ڈی پی او سمیت پولیس حکام کو گھر میں یرغمال بنالیا

datetime 12  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوشہر /پبی (آن لائن)نوشہرہ میں پولیس کی انتخابی عمل میں مداخلت کی کوشش، خواتین نے ڈی پی او سمیت پولیس حکام کو گھر میں یرغمال بنالیا، پولیس کا دو گھنٹے تک امیدوار فیاض خان کے گھر کا گھیراؤ، تلاشی لینے پر کاغذ کا ٹکڑا بھی برآمد نہ کیاگیا،میڈیا کی موجودگی میں گھر کی تلاشی لی گئی۔نوشہرہ کینٹ انتخابات میں پولیس اور آزاد امیدوار کے سپورٹرز کے مابین تلخ کلامیاں،

پولیس کی جانب سے ورکروں پر لاٹھی چارج، ڈی پی او پولیس نفری جب فیاض کے گھر پہنچے تو خواتین نے گھر میں یرغمال بنادیا، پولیس کی دو گھنٹے تک آزاد امیدوار کے انتخابی مہم اثر انداز ھونے کی کوشش، تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کینٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں سب سے زیادہ گرما گرمی آزاد امیدوار فیاض خان کے حلقے پر ریکارڈ ہوئی جہاں پر پولیس کی جانب سے انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی گئی اور مختلف کیمپوں میں امیدوار فیاض کے ورکر زکو تشدد کا۔ نشانہ بنایا جسکا بدلہ لینے کیلئے ڈی پی او نوشہرہ اقبال نے فیاض کے گھر پر چھاپہ مارا جہاں پر خواتین نے پولیس حکام کو یرغمال بنایا، ذرائع کے مطابق خواتین کے ساتھ بدتمیزی کرنے کی کوشش کی تو پھں رے خواتین نے پولیس حکام کی بڑی مہمان نوازی کی تاھم معاملہ گھر کے اندر تک محدود رہا،بعد ازاں پولیس کی بھاری نفری نے جعلی بیلٹ پیپر کی افواہ پھیلا کر گھر میں گھس کر بدلہ لینے کیلئے امیدوار فیاض کے گھر کا گھیراؤ کیا تاھم خواتین نے گھر کا دروازہ بند کرلیاجہاں پولیس بیلٹ پیپر برامدگی کا ڈرامہ رچانے میں ناکام رہی اس دوران عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر جمال خٹک، ایم پی اے اختیار ولی خان اور میڈیا ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جس کے بعد لیڈی کانسٹیبلز سے مقامی ایم پی اے اختیار ولی خان کی موجودگی میں گھر کی تلاشی لی جہاں کچھ بھی برآمد نہ ہوا،

ممبر صوبائی اسمبلی اختیار ولی خان اور جمال خٹک نے میڈیا کو بتایا کہ وزیر دفاع پرویز خان خٹک کے احکامات پر قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں انتظامیہ غلامیہ کا کردار ادا کررہی ہے ہم سمجھتے ہیں کہ فیاض خان جسے تمام پارٹیوں کی حمایت حاصل ہے ایک مضبوط امیدوار ہے اور پرویز خٹک کو اپنی شکست نظر آرہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…