بہاولنگر(این این آئی) حکومت نے آٹے کا گٹو 1200 روپے سے زائد قیمت پر فروخت کرنے کا 75 سالہ ریکارڈ قائم کرکے عوام سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ہے
مختلف علاقوں میں روٹی 12 روپے جبکہ سادہ نان 15 روپے میں فروخت ہونے لگا ہے جبکہ وزیر اعظم کہہ رہے ہیں کہ گھبرانا نہیں عوام سے روٹی کا نوالہ چھین لیا گیا ہے لوگ بھوک سے خود کشیوں پر مجبور ہیں اور وزیر اعظم کس حالات میں اس طرح کے بیان دے رہے ہیں کہ گھبرانا نہیں جبکہ عوام اب گھبرانے کیساتھ ساتھ پریشان بھی ہونے لگے ہیں مہنگائی ہے کہ رکنے کا نام نہیں لے رہی ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری طاہر محمود چغتائی نے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بجلی، گیس مزید مہنگی کرنے کیلئے سمری بھجوا دی ہے جبکہ آٹا 1230 روپے فی گٹو کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے عوام کیلئے جسم اور روح کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل سے مشکل تر ہوتا جارہا ہے چوہدری طاہر محمود چغتائی نے کہا کہ انشاء اللہ آنیوالا وقت پاکستان مسلم لیگ ن کا ہوگا۔



















































