پیر‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2026 

این سی او سی نے کورونا پابندیوں کی مدت میں توسیع کر دی، تعلیمی اداروں کی بندش میں بھی اضافہ

datetime 9  ستمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ، این این آئی) چیئرمین این سی او سی اسد عمر کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ 27 حساس اضلاع میں تعلیمی ادارے مزید ایک ہفتے کے لئے بند رہیں گے، کورونا کی صورتحال کی وجہ سے پابندیوں میں مزید توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے

باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 31 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 62 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 84 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 4 ہزار 136 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 43 فیصد ہو گئی۔پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 26 ہزار 497 مریض انتقال کر چکے ہیں اس موذی وائرس کے کْل مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 94 ہزار 198 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 91 ہزار 589 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 383 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 10 لاکھ 76 ہزار 112 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 63 ہزار 161 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل 1 کروڑ 82 لاکھ 86 ہزار 469 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 لاکھ 51 ہزار 140 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کْل 6 کروڑ 55 لاکھ 5 ہزار 999 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں،

اب تک 2 کروڑ 9 لاکھ 12 ہزار 15 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 41 ہزار 410 ہو چکی ہے، اس سے کْل اموات 7 ہزار 73 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 8 ہزار 758 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے

زیادہ ہیں جو 12 ہزار 135 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 66 ہزار 564 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کْل اموات 5 ہزار 175 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 1 ہزار 840 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل 879 افراد اس وباء

سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 33 ہزار 37 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 714 مریض وفات پا چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 32 ہزار 480 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 342 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 109 کورونا وائرس کے مریض سامنے ا?ئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 179 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…