پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

گریٹر اقبال پارک کیس میں گرفتار ملزم عدالت میں پیشی کے موقع پر اپنی ماں کے قدموں میں گر گیا

datetime 9  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)گریٹر اقبال پارک کے کیس میں گرفتار ایک ملزم عدالت میں پیشی کے موقع پر اپنی ماںکے قدموں میں گر گیا ۔ ملزم نے ماں کے پائوں میں گر کرروتے ہوئے کہا کہ مجھے دنیا کی کوئی پروا نہیں ، صرف تجھے بتانا ہے میں بے گناہ ہوں ۔تفصیلات کے مطابق

گریٹراقبال پارک کیس کے ملزمان کی پیشی کے موقع پر والدین بھی ملاقات کیلئے کچہری آئے ۔اس موقع پر ایک ملزم افتخار اپنی ماں کو دیکھ پر فرط جذبات پر قابو نہ رکھ سکا اوراپنی ماں کے پائوں میں گر گیا اور اپنی ماں کے ہاتھ اور پائوں چومتا رہا۔ملزم افتخارنے اپنی والدہ سے کہا ماں میں نے صرف تمہیں بتانا ہے کہ میں بے گناہ ہوں ، مجھے دنیا کی پروا نہیں،میری رہائی کیلئے دعا کرنا ،نہ جانے مجھے کس جرم کی سزا ملی ہے کہ اس کیس میں گرفتار ہوا۔ملزمان کی پیشی کے موقع پر ملزمان اور والدین کی ملاقات کے دوران انتہائی جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے ۔ملزمان نے کہا کہ وہ بے گناہ ہیں ،ان کا چہرہ واقعہ کی ویڈیو میں نہیں ہے ،خاتون نے شناخت میں غلطی کی ،ہمیں رہا کیا جائے۔علاوہ ازیں گریٹر اقبال پارک اور رکشے میں سوار خاتون سے دست درازی کے کیسز میں ملزمان کے خلاف مقدمات کی پیروی کے لیے سپیشل پراسکیوٹر محمد عباس کو ٹاسک سونپ دیا گیا۔سپیشل پراسکیوٹر ملزمان کے جسمانی ریمانڈ اور ٹرائل میں سرکار کی نمائندگی کریںگے ۔پراسکیوشن لاہور ونگ نے اس سلسلہ میں باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…