منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

قدرت پاکستان پر مہربان ،سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

datetime 9  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ(پی پی ایل)نے سندھ میں قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے ہیں۔پی پی ایل کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو بھیجے گئے مکتوب میں بتایاگیا ہے کہ صوبہ سندھ میں واقع لطیف بلاک

کے جگن ون کنویں سے گیس کے ان نئے ذخائر کی دریافت ہوئی ہے۔مذکورہ بلاک کی 33فیصد ملکیت پاکستان پیٹرولیم کی ہے جبکہ اس بلاک میں ای این آئی پاکستان اور یو ای پی ایل بھی 33، 33 فیصد کے شراکت دار ہیں۔ خط میں بتایاگیا ہے کہ مذکورہ کنویں کی 11350 فٹ کھدائی کے بعد قدرتی گیس کی دریافت ممکن ہوئی ہے۔ کنویں کے سینڈ زون بی میں 12.6ایم ایم سی ایف ڈی گیس کا حصول ہوا ہے۔اس کنویں کے سینڈ زون سی سے 13.7 ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل ہورہی ہے۔ گیس کی دریافت کمپنی کی جانب سے جارحانہ ڈرلنگ کی وجہ سے ہوئی ہے، نئی دریافت شدہ قدرتی گیس کے ذخائر سے ملکی توانائی کی ضروریات پورا کرنے میں اہم ثابت ہوگی۔ماہرین کے مطابق گیس کے اس نئے ذخیرے کی دریافت سے طلب کو پورا کرنے میں کچھ مدد ضرور ملے گی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…