اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ میں زبردستی کورونا ویکسین لگوانے کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں شہری شاہینہ شہاب الدین کی جانب سے کورونا ویکسین زبردستی لگوانے کے خلاف درخواست دائر کی گئی۔ کورونا ویکسین زبردستی لگوانے کے خلاف درخواست کی سماعت کل اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کریں گے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ زبردستی ویکسین لگانا انسانی حقوق اور اسلامی روایات کے خلاف ہے، اسے مسترد کیا جانا چاہیے، عدالت حکومت پاکستان کو شہریوں کو زبردستی ویکیسن لگوانے کے روکنے کا حکم جاری کرے۔درخواست گزار نے کورونا ویکسین زبردستی لگوانے کی درخواست میں وزارت صحت، این سی او سی، ڈریپ، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو فریق بنایا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں زبردستی کورونا ویکسین لگوانے کیخلاف درخواست دائر
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)
-
پیٹرول سبسڈی لینے والوں کےلیےخوشخبری، وزیراعظم کا اہم اعلان
-
تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
طالبہ لائبہ کا خودکشی سے قبل والد کیلیے ماموں کے موبائل پر بھیجا گیا آخری پیغام سامنے آگیا
-
طالبہ لائبہ سے فراڈ کرنے والے ملزم کی ابتدائی شناخت سامنے آگئی
-
پی ٹی اے نے موبائل سگنلز کی کمی کی صورت میں کالز کرنے کے لیے آسان حل بتا دیا
-
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی گرفتار
-
عمان میں ملازمت کے خواہشمند غیر ملکیوں کیلئے خوشخبری
-
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لیے بڑی سہولت متعارف
-
راولپنڈی: لاہور سے دادی کے ہمراہ شادی میں شرکت کیلئے آنے والی 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی
-
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج ایک ساتھ لگانے کا فیصلہ
-
اسلام آباد سے گولڈ میڈلسٹ طالبہ کی لاش ملنے کا واقعہ: اہل خانہ نے اہم انکشافات کردیے
-
’ڈئیر پرائم منسٹر امبانی‘ ایلون مسک کے بیان نے بھارتی سیاست میں ہلچل مچا دی



















































