اتوار‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2026 

بھارتی کرکٹر شیکھر دھون اور اہلیہ کی طلاق ہوگئی

datetime 8  ستمبر‬‮  2021 |

ممبئی (این این آئی)بھارتی کرکٹر شیکھر دھون اور عائشہ مکھرجی نے شادی کے 8 سال بعد طلاق لے لی۔عائشہ مکھرجی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ خبر شیئر کی کہ وہ اور شیکھر دھون شادی کے 8 سال بعد الگ ہوگئے ہیں اس ضمن میں عائشہ مکھرجی نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس کا اْنہوں نے ایک طویل کیپشن لکھا اور بتایا کہ وہ ایک بار پھر سے

طلاق یافتہ ہوگئی ہیں۔عائشہ مکھرجی نے لکھا کہ میں پہلے طلاق یافتہ ہونے کا تجربہ کرچکی ہوں، پہلی بار جب مجھے طلاق ہوئی تھی تو میں بہت خوفزدہ ہوگئی تھی، میں نے خود کو ناکام محسوس کیا تھا اور مجھے لگا تھا کہ میں اپنے ساتھ غلط کر رہی ہوں۔اْنہوں نے لکھا کہ اْس وقت، میں نے محسوس کیا تھا جیسے میں نے سب کو مایوس کر دیا ہے اور خود غرضی بھی محسوس کی تھی، میں نے محسوس کیا کہ میں اپنے والدین کو مایوس کر رہی ہوں، اپنے بچوں کو مایوس کر رہی ہوں اور یہاں تک کہ کسی حد تک مجھے ایسا لگا جیسے میں خدا کو مایوس کر رہی ہوں کیونکہ طلاق بہت بْرا لفظ تھا۔عائشہ نے لکھا کہ اب مجھے دوسری بار بھی طلاق ہوچکی ہے اور میں پھر وہی سب محسوس کررہی ہوں لیکن اس بار میں نے خود کو بااختیار محسوس کیا۔اْنہوں نے لکھا کہ طلاق کا مطلب ہیاپنا انتخاب کرنا، اپنے لیے سوچنا اور خود کو تکلیف سے بچانا۔واضح رہے کہ شیکھر دھون نے 2012 میں میلبورن میں مقیم باکسر عائشہ مکھرجی سے شادی کی تھی، اس جوڑے کا ایک بیٹا بھی ہے۔دوسری جانب عائشہ مکھرجی کی شیکھر دھون کے ساتھ یہ دوسری شادی تھی، اْن کے پہلے شوہر سے اْن کی دو بیٹیاں تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…