بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے نادرا کورونا سرٹیفکیٹ فیس پر اعتراض اٹھادیا

datetime 8  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)نادرا کورونا سرٹیفکیٹ فیس پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے اعتراض اٹھادیا۔رانا تنویر حسین کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزارت داخلہ اور نادرا کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین نادرا نے بتایا کہ نادرا ایک کووڈ کا سرٹیفکیٹ جاری کرتا ہے جسکی قیمت صرف ایک سو روپے ہے۔ چیئر مین کمیٹی رانا تنویر

نے اعتراض کیا کہ کیسا ادارہ ہے صرف ایک کاغذ سو روپے کا جاری کیا جا رہا ہے۔چیئرمین نادرا نے جواب دیا کہ سرٹیفکیٹ میں کیو آر کوڈ ہوتا ہے جس میں تمام معلومات اسٹور ہوتی ہیں، حکومت اب اس ڈیٹا کو فضائی کمپنیوں اور ریلوے کے ساتھ منسلک کرنا چاہتی ہے، اگر پی اے سی کوئی احکامات جاری کرے تو اسکو سبسڈائزڈ کیا جا سکتا ہے۔ چیئرمین کمیٹی رانا تنویر نے کہا کہ چیئرمین نادرا کورونا سرٹیفیکیٹ فیس پر نظر ثانی کریں۔اجلاس میں انکشاف ہوا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نادرا کا 13 کروڑ کا نادہندہ ہے، پی اے سی نے بقایاجات کی وصولی کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھنے کی ہدایت کر دی۔آڈٹ حکام نے بتایا کہ نادرا نے 2018 کے عام انتخابات میں الیکشن کمیشن کو سافٹ ویئر سروسز فراہم کی تھیں، اس حوالے سے الیکشن کمیشن کے ذمہ ای آر ٹی سسٹم کے 13 کروڑ روپے واجب الادا ہیں، نادرا اور الیکشن کمیشن کے درمیان 18 کروڑ 25 لاکھ کا معاہدہ ہوا، منصوبے پر لاگت 18 کروڑ 60 لاکھ روپے آئی،

آر ٹی ایس کی فراہمی میں بھی نادرہ کو 40 لاکھ روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا، الیکشن کمیشن نے سافٹ ویئر میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے 13 کروڑ روپے روک لیے۔چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ الیکشن کمیشن آسمان سے نہیں اترا ایک ادارہ ہے، اگر الیکشن کمیشن ادائیگی نہ کرے تو آئندہ اس کے فنڈز روک لیے جائیں۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…