اتوار‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2026 

شہباز شریف کو وزیر اعظم نامزد کرنے پر حمایت کریں گے، مریم نواز

datetime 8  ستمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اگر پارٹی شہباز شریف کو وزیر اعظم نامزد کرتے ہی تو ہم حمایت کریں گے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے افغانستان میں رونما ہونے والی سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے تجویز دی ہے کہ پاکستان کو افغان شہریوں کی مرضی اور ان کے فیصلے کو تسلیم کرنا چاہیے

اور پاکستان کو اپنی مرضی کے فیصلے ان پر مسلط نہیں کرنے چاہئیں ،ہمیں عالمی برادری کے ساتھ مل کر متاثرہ افغان خاندانوں کی بحالی میں تعاون کرنا چاہیے اور پاکستان کو ان کے اندورنی معاملات سے دور رہنا چاہیے،میرے کیس کے دلائل بہت مضبوط ہیں ،میرٹ پر بحث سے قابل ایک درخواست جمع کرانے چاہتی ہوں،آئندہ انتخابات کے لیے نامزد امیدوار سے متعلق پارٹی کے صدر شہباز شریف جو فیصلہ کریں گے حمایت کرینگے ۔ بدھ کو یہاں ایون فیلڈ ریفرنس میں دائر اپیلوں پر سماعت کے بعد احاطہ عدالت میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان ایک آزاد ملک ہے اس لیے ہمیں ان کے داخلی امور میں مداخلت نہیں کرنا چاہیے۔انہوں نے زور دیا کہ ہمیں عالمی برادری کے ساتھ مل کر متاثرہ افغان خاندانوں کی بحالی میں تعاون کرنا چاہیے اور پاکستان کو ان کے اندورنی معاملات سے دور رہنا چاہیے۔جسٹس عائشہ کی سپریم کورٹ میں ترقی سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں اس بارے میں کچھ نہیں کہنا چاہتی، کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔انہوں نے ایون فیلڈ ریفرنس میں دائر اپیلوں سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ میرے کیس کے دلائل بہت مضبوط ہیں اور بینچ کے سامنے واضح کیا کہ کیس کے میرٹ پر بحث سے قابل ایک درخواست جمع کرانے چاہتی ہوں۔مریم نواز نے کہا کہ پیش کی جانے والی درخواست میں تمام حقائق شامل ہوں گے کہ کیس کیوں بنایا گیا، اس کے محرکات کیا تھے، کون تھا اس کے پیچھے اور کیسے وہ کامیاب ہوئے۔افغانستان سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو افغان شہریوں کی ماضی اور ان کے فیصلے کو تسلیم کرنا چاہیے اور پاکستان کو اپنی مرضی کے فیصلے ان پر مسلط نہیں کرنا چاہیے۔نائب صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ افغانستان ایک آزاد ملک ہے اس لیے ہمیں ان کے داخلی امور میں مداخلت نہیں کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اپیل محض انتقام پر مبنی چیزیں ہیں، مذکورہ درخواست میرے وکلا تیار کررہے ہیں اور اسی درخواست کو جمع کرانے کے لیے میں نے عدالت سے وقت مانگا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ میرے وکیل امجد پرویز کورونا کی وجہ سے بیمار ہیں، اس لیے انہوں نے 2 روز قبل میرے کیس میں مزید وکالت سے معذرت کرلی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات کے لیے نامزد امیدوار سے متعلق پارٹی کے صدر شہباز شریف جو فیصلہ کریں گے ہم سب ان کے ساتھ اتفاق کریں گے اور حکومت کب تک اپنے سیاسی مخالف کو نااہل کراتے جائیں گے۔مریم نواز نے کہا کہ جیسے جیسے حکومت کے دن پورا ختم ہوتے جارہے ہیں، ان کی انتقام پرمبنی سیاست بھی بڑھتی جارہی ہے۔صحافی نے سوال کیاکہ چوہدری نثار کے مطابق پیپلز پارٹی اچھی سیاست کررہی ہے جس پر مریم نواز نے جواب دیاکہ میں اس بات پر کوئی کمنٹ نہیں کرنا چاہتی،میں اس بات کو کمنٹ کے بھی قابل نہیں سمجھتی۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے عوام مشکل میں ہیں، پاکستان میں تبدیلی ضرور آئے گی لیکن جھوٹی اورجعلی تبدیلی سے پاکستان کی جان چھوٹے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت ڈلیور کرنے میں ناکام ہوئی ہے اور پی ٹی آئی پنجاب ہی نہیں بلکہ ملک کے ہر کونے میں ناکام ہوئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…