اتوار‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2026 

کسی سے مشروط امداد قبول نہیں کریں گے ، ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا اعلان

datetime 6  ستمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )طالبان نے کسی بھی ملک سے مشروط امداد نہ لینے کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ کسی کی مشروط امداد قبول نہیں کریں گے ۔ افغان اردو کے مطابق ذبیح اللہ کا کہنا تھا کہ کسی سے

مشروط امداد قبول نہیں کریں گے۔ جو بھی ہمارے معاملات میں مداخلت یا امداد فراہم کرنے کےبدلے اپنے مطالبات مسلط کرنا چاہتا ہے، ہم اسےمسترد کرتےہیں ، اور ان سے یہ بھی کہتےہیں کہ مستقبل میں بھی ایسی مشروط امداد فراہم کرنے کے بارے میں نہ سوچیں۔ دوسری جانب ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ کھڑا ہے ان کے شکر گزار ہیں۔ پاکستانی وفد نے ہم سے سیکیورٹی اور دیگر معاملات پر بات کی۔پاکستان سے درخواست ہے کہ وہ افغانیوں کے لیے سرحدوں کے دروازے کھلے رکھے۔ ترجمان طالبان نے کہا، ‘چین نے ہمیں معاونت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ افغانستان عالمی برادری سے تجارتی تعلقات استوار رکھنا چاہتا ہے۔ چین کی اقتصادی منصوبوں کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔ کاسا منصوبے میں طالبان کردار ادا کرنے کے خواہاں ہیں۔ سی پیک میں حصہ دار بننے کے خواہاں ہیں۔ چاہتے ہیں اقتصادی منصوبوں میں شراکت دار بنیں۔ سی پیک کے لیے افغان سرزمین دستیاب ہے، حالات سازگار ہیں۔ چین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ افغانستان میں طالبان کی حکومت کو تسلیم کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…