ہفتہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2026 

طالبان کا خواتین کو نقاب کیساتھ تعلیم حاصل کرنے کا حکم

datetime 5  ستمبر‬‮  2021 |

کابل(آن لائن) طالبان نے یونیورسٹی اور کالجز کی طالبات کو پورے نقاب کے ساتھ تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نے نجی کالجوں اور جامعات کو کل (پیر) سے کھولنے کی مشروط اجازت دیتے ہوئے حکم جاری کیا ہے کہ یونیورسٹیز میں لڑکے اور لڑکیوں کی علیحدہ کلاسز یا کم از کم انہیں ایک پردے سے الگ کیا جائے۔

جب کہ طالبات کے لیے عبایا اور ایسا نقاب کرنا لازم ہوگا جن سے ا?نکھوں کے علاوہ ان کا پورا چہرہ چھپ جائے۔ طالبان کی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری ہونے والی طویل دستاویزات کے مطابق طالبات کو صرف خواتین ہی پڑھا سکتی ہیں تاہم اگر ایسا ممکن نہ ہو تو پھر اچھے کردار کے حامل کسی بوڑھے شخص کو اس کام کے لیے رکھا جائے۔ یہ حکم نامہ ان تمام نجی کالجز اور جامعات پر لاگو ہوتا ہے جن کی تعداد میں 2001 کے بعد طالبان کا پہلا دور اقتدار ختم ہونے کے بعد بہت تیزی سے اضافہ ہوا اور کل سے انہیں دوبارہ کھولنے کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔ جامعات کے لیے جاری کیے گئے نئے احکامات میں طالبات کے لیے خواتین اساتذہ کی بھرتی کے ساتھ مرد و خواتین کے لیے ا?نے اور جانے کے راستے بھی علیحدہ کرنیکی ہدایات دی گئیں ہیں۔ جب کہ خواتین کی چھٹی بھی 5 منٹ قبل کی جائے تاکہ وہ اپنے مرد ہم جماعتوں کے ساتھ باہر نہ مل سکیں۔طالبان کی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری ہونے والے حکم نامے کے بارے میں ایک یونیورسٹی پروفیسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ عملی طور پر ایسا کرنا بہت مشکل ہے، لڑکیوں کو الگ سے تعلیم دینے کے لیے ہمارے پاس خواتین اساتذہ کی تعداد بہت زیادہ نہیں ہے۔ تاہم انہوں (طالبان) نے بچیوں اور خواتین کو اسکول جانیکی اجازت دے دی یہ بھی بہت بڑی بات ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…