اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

ملکی برآمدات 8 سال بعد 25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں

datetime 5  ستمبر‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)ملکی برآمدات 8 سال بعد 25 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئیں، ریونیو 18 فیصد سے زیادہ بڑھنے کیساتھ ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح بھی نسبتا بہتر رہی۔ وزیر خزانہ شوکت ترین پائیدار معاشی ترقی کیلئے ٹیکس ٹو جی ڈی پی 18 سے 25 فیصد تک لے جانے کیلئے پرعزم ہیں۔پاکستان کی برآمدات پیپلزپارٹی دور کے اختتام پر 25 ارب 11 کروڑ ڈالر تھیں،

لیگی حکومت گئی تو حجم گھٹ کر 23 ارب ڈالر رہ گیا تھا، اس دوران درآمدات 60 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئیں اور تجارتی خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح 37.7 ارب ڈالر تک جا پہنچا۔پاکستان تحریک انصاف حکومت اپنے تیسرے سال کرونا وبا کے باوجود برآمدات ریکارڈ 25 ارب 30 کروڑ ڈالر تک لے جانے میں کامیاب رہی، اس سے قبل پیپلز پارٹی ہو یا ن لیگ کوئی بھی حکومت ایسا نہ کرسکی۔عبدالرزاق داؤد نے چند روز قبل اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اب پاکستان میں برآمدات پر صحیح معنوں میں توجہ دے رہے ہیں، اس سال ہمارا گڈز اینڈ سروسز کی مد میں ٹارگٹ 38.7 ارب ڈالرز ہے۔ایف بی آر کے مطابق مالی سال 09-2008 میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 5.48 فیصد تھی جو 14-2013 میں 9 فیصد اور سال 18-2017 میں 11.2 فیصد تک پہنچ گئی۔تحریک انصاف حکومت کے دوسرے مالی سال 20-2019 میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی 11.4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔وزیر خزانہ نے بتایا تھا کہ ہم نے اگر 6، 7، 8 فیصد کی گروتھ پر جانا ہے تو ہم 11، 12 فیصد ٹیکس ٹو جی ڈی پی پر نہیں جاسکتے، ہمیں اسے تقریبا 18 سے 20 فیصد تک لے کر جانا پڑے گا۔لیگی دور کے اختتام تک سالانہ ٹیکس محاصل 3 ہزار 844 ارب روپے تھے، پی ٹی آئی کے پہلے سال 15 ارب کمی سے 3 ہزار 829 ارب پر آگئے البتہ 2020 میں ریونیو بڑھ کر 3 ہزار 997 ارب جبکہ تیسرے مالی سال 18.45 فیصد گروتھ کے ساتھ 4 ہزار 735 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…