منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

عمران خان لاکھوں کے لانگ مارچ کیلئے حسب وعدہ کنٹینر اور بریانی تیار رکھیں، وزیراعظم کو پیغام دے دیا گیا

datetime 5  ستمبر‬‮  2021

لاہور (آن لائن)مسلم لیگ(ن) کی ایم پی اے سمیرا کومل نے کہا ہے کہ عمران خان لاکھوں کے لانگ مارچ کیلئے حسب وعدہ کنٹینر اور بریانی تیار رکھیں۔عمران خان کی الف لیلیٰ کی کہانیاں سن سن کر قوم تنگ آچکی ہے۔اب ہم عمران خان کو بتائیں گے دھرنا کیا ہوتا اور لانگ مارچ کیا ہوتا ہے۔اب کی بار مولانا فضل الرحمن او ر نوازشریف کی قیادت میں لانگ مارچ بھی ہوگا

اور کٹھ پتلی کو بھی بھگائیں گے۔ہم بار بار کہتے ہیں عمران خان آخر میں اکیلے ہونگے اور سب پیراشوٹرز فرار ہوجائیں گے۔انہوں نے مزید کہا الیکشن کمیشن نے بھی عمرا ن نیازی کی الیکٹرانک مشینوں کو ناکارہ قراردے دیا ہے۔یہ حکومت کیلئے ایک اور شرمندگی کی بات ہے۔عمران نیازی 2023کے الیکشن میں بھی ووٹ چوری کا منصوبہ بنارہے تھے۔لیکن الیکشن کمیشن نے ان کا یہ منصوبہ ناکام بنادیا ہے۔دھندلی کی پیداوار حکومت دھندلی کے ذریعے ہی دوبارہ حکومت بنانے کی پلائننگ کررہی تھی۔عمران خان کی تین سالہ کارکردگی صرف عثمان بزدار جیسے قوم کو تحفے ہیں۔عمران خان نے حکومت میں آنے کیلئے سب سے پہلے بوٹ پالش کیے پھر آر ٹی ایس کا سہارا لیا۔عمران خان آر ٹی ایس کے بعد ووٹنگ مشین کا سہارا لینا چاہتے تھے لیکن الیکشن کمیشن نے اس کا ناکارہ قراردے دیا ہے۔بار بار دھندلی سے حکومتیں نہیں بنتی اور نہ بوٹ پالش سے وزیراعظم بننا جا سکتا ہے۔چند غلط فیصلوں نے پاکستان کو اس نہج تک پہنچادیا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کو کوئی منہ لگانے کو تیار نہیں ہے۔برطانیہ جیسا ملک بھی پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نہیں نکال رہا ہے یہ عمران نیازی کی خارجہ پالیسی کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…