ہفتہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2026 

کوروناوائرس کا پھیلائو ، موٹروے کو پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے بند کر دیا گیا

datetime 4  ستمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )کرونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر موٹروے پر پبلک ٹرانسپورٹ بند کر دی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان موٹر وے محمد گلزا ر نے بتایا کہ پرائیویٹ گاڑیاں موٹر وے پر سفر کرسکیں گی

جبکہ اشیائے خوردونوش اور تیل سپلائی کرنے والی گاڑیوں کو بھی سفر کی اجازت ہوگی۔ترجمان کے مطابق موٹر وے پر پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی
این سی او سی کی ہدایات کے مطابق لگائی گئی ہے۔ دوسری جانب پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 79 افراد سے انتقال کر گئے اور 3980 نئے مریض بھی سامنے آئے۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 64053 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 3980 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 79 افراد انتقال کر گئے۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.21 فیصد رہی۔این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 26114 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 11 75 ہزار 558 تک پہنچ چکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…