ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بڑے یورپی ملک نے افغانستان میں سفارتخانہ کھولنے کا اعلان کردیا

datetime 4  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ ٗ کابل(مانیٹرنگ ڈیسک ٗآن لائن ) یورپی ملک اٹلی نے افغانستان میں اپنا سفارتخانہ کھولنے کا اعلان کردیا۔قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان ڈاکٹر محمد نعیم کے مطابق طالبان کے یورپی ممالک کے ساتھ تعلقات کے مشن کے سربراہ ملا عبدالحق واثق کی سربراہی میں ایک وفد نے دوحہ میں

اطالوی سفارتخانے میں اٹلی کے وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی اینریکو سلوا سے ملاقات ہے۔ اس ملاقات میں اٹلی نے وعدہ کیا کہ وہ افغانستان میں اپنا سفارتخانہ کھولے گا۔طالبان ترجمان کے مطابق  اٹلی آئندہ چند روز میں اپنے سفیر کو واپس افغانستان بھیج دے گا۔ اطالوی وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی نے کہا کہ وہ افغانستان میں اپنے ادھورے پراجیکٹس مکمل کریں گے اور طالبان کے ساتھ مل کر معاشی اور انسانی حقوق کے کام کرتے رہیں گے۔دوسری جانب افغانستان سے امریکی افواج کے 20 سال بعد مکمل انخلا کے بعد طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے قومی اتحاد کا مطالبہ کیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق انھوں نے افغانوں سے اپیل کی ہے کہ ’ہمیں اپنے اختلافات بھول کر متحد ہونا ہوگا۔‘ ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری ملک کی حمایت نہیں کرے گی اگر لوگ متحدہ نہیں ہوں گے۔ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ آنے والی حکومت تمام افغانوں کی نمائندگی کرے گی۔ انھوں نے ملک کو درپیش معاشی مسائل پر بھی بات کی اور کہا کہ دوسرے ممالک کو افغانستان میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ وہ لوگوں کی خدمت کرنے آئے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ طالبان عالمی برداری سے ’اچھے تعلقات‘ چاہتے ہیں اور ہر مسئلے کو دوستانہ طریقہ سے حل کرنے کے خواہش مند ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…