ہفتہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2026 

کورونا کے اسپائیک پروٹین دل کےخلیات میں تبدیلی لاسکتے ہیں، تحقیق میں حیران کن انکشاف

datetime 3  ستمبر‬‮  2021 |

لندن(این این آئی)کورونا وائرس کے اسپائیک پروٹین دل کے مخصوص خلیات میں تبدیلی لاکر ان کے افعال میں مداخلت کا باعث بن سکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ دعوی برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔برسٹل یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ اسپائیک پروٹین سے دل کے ارگرد موجود شریانوں کے خلیات میں تبدیلیوں کے باعث معمول کے افعال کو متاثر ہوسکتے ہیں

۔اس پری پرنٹ تحقیق کے نتائج ابھی کسی طبی جریدے میں شائع نہیں ہوئے بلکہ یورپین سوسائٹی آف کارڈیالوجی میں پیش کیے گئے۔دل کی چھوٹی شریانوں کے ساتھ ساتھ انسانی جسم کے دیگر مقامات پر موجود خلیات کو جب کورونا کے اسپائیک پروٹین جکڑتے ہیں تو ایسے کیمیکلز کا اخراج ہوتا ہے جو اعضا میں ورم بڑھانے کا باعث بنتے ہیں۔اس تحقیق کے لیے ماہرین نے دل کی چھوٹی شریانوں کے خلیات کو حاصل کرکے انہیں اسپائیک پروٹین سے متاثر کیا۔اس پروٹین کو کورونا وائرس خود کو خلیات سے جوڑنے کے لیے استعمال کرتا ہے اور ایک بار وائرس ایسا کرلیتا ہے تو وہ خلیے کی جھلی میں مدغم ہوکر اپنا جینیاتی مواد خارج کرتا ہے۔اس طرح وہ خلیاتی مشینری پر کنٹرول حاصل کرلیتا ہے اور اپنی نقول بنانا شروع کردیتا ہے، پھر وہ باہر نکل کر دیگر خلیات تک پھیل جاتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ اگر اسپائیک پروٹین تنہا خلیات کے رویوں کو متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے تو یہ تشویشناک ہے۔تحقیق میں عندیہ دیا گیا کہ اگر خلیات وائرس سے متاثر نہیں بھی ہوتے تو بھی اسپائیک پروٹین کے زیراثر آنے پر ان کا علاج زیادہ مشکل ہوجاتا ہے۔تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ ان خیات میں سی ڈی 147 نامی ریسیپٹر کو بلاک کرکے بھی اسپائیک پروٹین کے ورم بڑھانے کے اثر کو کم کیا جاسکتا ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ اگر اس میکنزم کو روکا جاسکے تو مریضوں میں کووڈ سے ہونے والی پیچیدگیوں کا خطرہ کم کیا جاسکتا ہے اور مزید تحقیق سے اسپائیک پروٹین کی روک تھام کے ذرائع تلاش کیے جاسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ میکنزم خلیاتی اور اعضا کی پیچیدگیوں کو متاثرہ حصوں سے آگے تک پھیلا دیتا ہے اور ممکنہ طور پر پہلے سے کسی بیماری جیسے بلڈ پریشر، ذیابیطس اور موٹاپے کے شکار افراد میں مرض کی شدت کو سنگین بنادیتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سی ڈی 147 ریسیپٹر کو بلاک کرکے کووڈ کے تباہ کن اثرات کی روک تھام میں مدد مل سکتی ہے۔خیال رہے کہ مختلف اعضا پر کورونا وائرس کے فوری اور طوی امعیاد اثرات کو ابھی تک مکمل طور پر سمجھا نہیں جاسکا ہے اور اس پر مسلسل کام کیا جارہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…