ہفتہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2026 

سید علی گیلانی کی فیصل مسجد میں غائبانہ نماز جنازہ صدر مملکت اور ڈی جی آئی ایس آئی کی شرکت

datetime 3  ستمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)حریت رہنما سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ فیصل مسجد میں ادا کر دی گئی ہے۔فیصل مسجد کی نماز جنازہ میں صدر مملکت عارف علوی، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، وفاقی وزیرفواد چوہدری، مشیرقومی سلامتی

معید یوسف اوروزیراعظم آزاد کشمیرسردارعبدالقیوم نیازی نے شرکت کی۔دوسری جانب بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے پانچ روز احتجاجی کلینڈر جاری کر دیا ہے جس میں لوگوں سے اپیل کی گئی کہ وہ بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کی دوران نظر بندی شہادت اور لوگوں کو شہید قائد کی نماز جنازہ میں شرکت سے روکنے کیلئے نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے نافذ کی جانے والی سخت پابندیوں کے خلاف جمعہ سے پانچ روز ہ ہڑتال کریں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان کی طرف سے سرینگر میں جاری ایک بیان میں لوگوں سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ جمعہ کو نماز جمعہ کے بعد مرحوم رہنما کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کریںاور شہید رہنما کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے حیدر پورہ سرینگر میں واقع ان کی رہائش گاہ کی طرف تین روز مارچ کریں۔ ٓاحتجاجی کلینڈر میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بھارتی جبر و استبداد کے خلاف پیر کے روز مزار شہداء سرینگر کی طرف مارچ کریں۔دریں اثنا احتجاجی کلینڈر میں بیرون ممالک مقیم تارکین وطن کشمیریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموںوکشمیر میں کیے جانے والے غیر قانونی اقدامات کے خلاف احتجاج ریکارڑ کرانے کیلئے منگل کے روز بھارتی ہائی کمیشنوں کے باہر احتجاج کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…