پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان نے چمن بارڈر کو آمدورفت کیلئے بند کر دیا

datetime 2  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر افغانستان سے متصل چمن بارڈر کو آمدورفت کے لیے بند کر دیا،ذرائع کے مطابق چمن بارڈر کو سکیورٹی خدشات کے پیش نظر عارضی طور پر بند کیا گیا قبل ازیں وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا چمن کراسنگ کی بندش عارضی ہے،

یاد رہے کہ افغان طالبان نے بھی گزشتہ ماہ کابل کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد چمن کراسنگ کو آمدورفت کے لیے بند کر دیا تھا جسے پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرات کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے قومی حکومت کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ وقت لانگ مارچ کا نہیں ہے، لانگ مارچ کا تقاضا کرنے والے مل بیٹھ کر ملک کو آگے لے کر چلیں،ملک میں انتشار کی اجازت نہیں دی جائیگی، کوئی امریکی پاکستان میں نہیں ہیں جو آئے تھے وہ چلے گئے ہیں،ہمارے اداروں کا افغانستان میں کوئی عمل دخل نہیں ہے، خطرات کے پیش نظر چمن بارڈر کو تھوڑے وقت کے لیے بند کر رہے ہیں، افغانستان کی موجودہ صورتحال سے انڈیا میں صف ماتم بچھا ہوا ہے۔تھانہ نون کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اسلام آباد ہمارا دارالحکومت ہے جس پر ساری دنیا کی نظر ہے، اسلام آباد میں ناکے ختم کردئیے ہیں تاہم ایگل اسکواڈ میں اضافہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ اسلام آباد پولیس کی نفری میں 1500 کا اضافہ کیا جارہا ہے، جلد 1122 کا بھی افتتاح کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے چیئرمین سی ڈی اے کو کیمروں سے متعلق ہدایت دی ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد کا ایک کونہ بھی کیمرے کے بغیر نہیں ہونا چاہیے،

افغان سفیر کی بیٹی کے کیس میں کیمروں کی مدد لی گئی تھی، اسلام آباد کے لیے ایک ہزار 200 کیمروں کی منظوری دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ خطے میں پاکستان کا اہم کردار سامنے آرہا ہے اور اہمیت اختیار کررہا ہے، یہ ملک کو آگے لے جانے کا وقت ہے لیکن ہم انتشار پھیلانے نہیں دیں گے، کوئی امریکی پاکستان میں نہیں ہیں جو

آئے تھے وہ چلے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم نے افغانستان سے 10ہزار لوگوں کو آنے کی اجازت دی جس میں سے 9 ہزار اپنے ملکوں کو چلے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم کے بچے بچے کو پاک فوج، آئی ایس آئی اور ایم آئی پر فخر ہے، افغانستان کی موجودہ صورتحال سے انڈیا میں صف ماتم بچھا ہوا ہے، را اور این ڈی ایس کی ساری

سیاست ختم ہوگئی ہے۔شیخ رشید نے کہاکہ وزیر اعظم نے افغانستان کے حالات کو دیکھنے کے بعد انہیں وزارت داخلہ کی ذمہ داری دی ہے، ہم افغانستان میں امن و استحکام چاہتے ہیں، سرحد پر ہم نے باڑ لگا رکھی ہے، طورخم بارڈر پر صورتحال نارمل ہے، کچھ خطرات کے پیش نظر چمن بارڈر کو تھوڑے عرصے کیلئے بند کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے صدر قومی حکومت کی بے سروپا باتیں کررہے ہیں، قومی حکومت کا خواب دیکھنے والوں کو تعبیر نہیں ملے گی، قومی مفاہمت اور قومی حکومت میں فرق ہے، ہم قومی مفاہمت کے لیے تیار ہیں۔ موجودہ وقت لانگ مارچ کا نہیں ہے، لانگ مارچ کا تقاضا کرنے والے مل بیٹھ کر ملک کو آگے لے کر چلیں، اپوزیشن شوق سے لانگ مارچ کرے، حکومت اپنے دائرہ کار میں اقدامات کرے گی، ملک میں انتشار اور خلفشار کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…