جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

احسان مانی کا توسیع لینے سے انکار ،نئے چیئرمین پی سی بی کا اعلان بھی ہوگیا، معروف کرکٹر کو وزیر اعظم ہائوس سے فون کال موصول

datetime 26  اگست‬‮  2021 |

اسلام آباد ( آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے سابق ٹیسٹ کرکٹر و معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ کی بطور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) تقرری کی منظوری دیدی۔ وزیراعظم آفس نے رمیز راجہ کو فون کرکے چیئرمین پی سی بی بنانے کی اطلاع دی جبکہ رمیز راجہ

نے چیئرمین پی سی بی کا عہدہ قبول کرنے کی تصدیق کر دی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے مزید توسیع لینے اور کام کرنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد وزیراعظم نے سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم رمیز راجہ کو بطور چیئرمین پی سی بی تقرری کی منظوری دیدی ہے اور اس حوالے سے وزیراعظم آفس نے رمیز راجہ کو فون کر کے چیئرمین پی سی بنانے کی اطلاع بھی دیدی ہے ۔ وزیراعظم آفس سے چیئرمین پی سی بی کی تقرری کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سابق کپتان نے بھی اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ ان کا بطور چیئرمین پی سی بی تقرر کر دیا گیا ہے ۔ غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ میں نے پی سی بی چیئرمین کا عہدہ قبول کر لیا ہے وزیراعظم عمران خان کے اعتماد پر شکر گزار ہوں، مجھے سپورٹ اور دعائوں کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بہتری کا حصول میرا ہدف ہے چیئرمین پی سی بی بننا میرے لیئے اعزاز کی بات ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…