جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

سوئی سدرن گیس کمپنی نے 2 ہزار ملازمین کو فارغ کردیا

datetime 25  اگست‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)سوئی سدرن گیس نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں 2 ہزارملازمین کو فارغ کردیا۔برطرف ملازمین کی جانب سے ایس ایس جی سی ہیڈ آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں 2 ہزارملازمین کو فارغ کردیا ہے، ان ملازمین میں 1600جونیئر رینک مزدور، ڈرائیور اور دیگر اسٹاف جب کہ 400 افسران بھی شامل ہیں۔دوسری جانب بدھ کو ملازمین نے اپنی برطرفی کے خلاف ایس ایس جی سی ہیڈ آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین ایم ڈی اور انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔برطرف ملازمین نے مطالبہ کیاکہ ملازمین کو نوکری سے نکالنے کا نوٹیفکیشن فوری واپس لیاجائے۔واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے دور میں مجموعی طور پر2 ہزار7 سو سے زائد ملازمین کو ایکٹ کے تحت بحال کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…