جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

سعودی عرب: انتظار ختم! درخواست قبول کر لی گئی

datetime 24  اگست‬‮  2021 |

ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے 12 سے 17 سال تک عمر کے بچوں اور بالغوں کو لگانے کے لییماڈرنا کی کووِڈ-19 کی ویکسین کی منظوری دے دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ماڈرناکمپنی نے مملکت کی خوراک اورادویہ اتھارٹی کو اپنی تیارکردہ ویکسین کی

منظوری کے لیے باضابطہ درخواست دی تھی۔اس کا جائزہ لینے کے بعد اتھارٹی نے مذکورہ عمر کے گروپ کے لیے اس ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی ۔کمپنی نے اپنی درخواست کے ساتھ ویکسین کی کلینکی جانچ سے متعلق ڈیٹا بھی مہیا کیا تھا اور اس میں کلینکی مطالعات اور رپورٹس کی بنا پر کہا گیا تھا کہ یہ ویکسین خصوصی ریگولیٹری تقاضوں کے عین مطابق اور محفوظ ہے۔بیان کے مطابق مطالعات سے یہ ظاہرہوا ہے کہ ماڈرنا کی ویکسین کے مخصوص عمرگروپ کے لیے فوائد ممکنہ خطرات کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہیں اور یہ 12 سے 17 سال کی عمر کے بچوں اوربالغوں پر استعمال کے لیے محفوظ ہے۔سعودی عرب کی وزارت تعلیم نے ایک روز قبل ہی ویکسین نہ لگوانے والے طلبہ کے نجی اور سرکاری اسکولوں میں داخلے پر پابندی عاید کرنے کا اعلان کیا ہے۔جن طلبہ وطالبات نے ابھی تک منظورشدہ کسی بھی ویکسین کی دونوں خوراکیں نہیں لگوائی ہیں،انھیں غیرحاضر شمار کیا جائے گا۔سعودی عرب میں نئے تعلیمی سال کا 29 اگست سے آغاز ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…