منگل‬‮ ، 04 جون‬‮ 2024 

نئی افغان حکومت کی قیادت کون کرینگے؟ طالبان نے اہم ترین اعلان کردیا

datetime 24  اگست‬‮  2021

کابل،برسلز(این این آئی )افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے والے طالبان کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ افغانستان میں نئی حکومت کی قیادت مذہبی اسکالرز کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان رہنماوں کی جانب سے حامد کرزئی اور مزید افغان سیاسی قائدین

سے رابطوں میں تیزی آ گئی ۔دوسری جانب کابل ایئر پورٹ سے انخلا بھی جاری ہے۔نیٹو سفارت کار کا کہنا تھا کہ غیر ملکی افواج 30 اگست تک افغانستان سے انخلا مکمل کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔دوسری جانب نیٹو سفارت کاروں نے کہاہے کہ غیر ملکی افواج 30 اگست تک افغانستان سے انخلا مکمل کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات نیٹو سفارت کار کی جانب سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی گئی ۔نیٹو ڈپلومیٹ نے بتایا کہ افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے والے طالبان عہدے داروں کو کابل ایئر پورٹ پر انخلا اور لاجسٹکس کے عمل پر بریف کیا گیا ہے۔نیٹو سفارت کار کے مطابق کابل ایئر پورٹ سے انخلا کا عمل جنگی پیمانے پر تیز رفتاری سے ہو رہا ہے۔نیٹو سفارت کار نے زور دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ کابل ایئر پورٹ کے باہر اب بھی موجود ہجوم کو منظم کرنے کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد طالبان کی جانب سے اب یہ اعلان سامنے آیا ہے کہ افغانستان میں نئی حکومت کی قیادت مذہبی اسکالرز کریں گے۔طالبان رہنماوں کی جانب سے حامد کرزئی اور مزید افغان سیاسی قائدین سے رابطوں میں تیزی آ گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم بھی


پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…