پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

بھارتی اداکارہ و روسی ماڈل کی گھر سے پھندا لگی لاش برآمد

datetime 23  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تامل انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی بھارتی اداکارہ الیگزینڈرا جاوو کی گھر سے پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق تامل فلموں کی مشہور اداکارہ و روسی ماڈل الیگزینڈرا جاوو کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق

اداکارہ کی موت مبینہ طور پر خودکشی کے باعث ہوئی ہے، اداکارہ اپنے بوائے فرینڈ کیساتھ گووا میں رہائش پذیر تھی جہاں کمرے کی چھت سے ان کی لاش لٹکی ہوئی ملی تاہم پولیس پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کررہی ہے۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق پولیس کے مطابق اداکارہ گزشتہ کئی دنوں سے شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھی،اپنے بوائے فرینڈ کی غیرموجودگی میں اداکارہ پنکھے کے ساتھ رسہ ڈال کر جھول گئی ،جب اداکارہ کا بوائے فرینڈ گھر واپس آیا تو اس نے گھر کا مرکزی دروازہ بندپایا، دستک دینے کے باوجود اندر سے کوئی رسپانس نہیں آیا۔جس پر دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تو اداکارہ کی لاش پھندے سے لٹک رہی تھی۔ اس کے علاوہ 2019 میں اداکارہ نے ایک فوٹوگرافر کے خلاف جنسی ہراسانی کی شکایت درج بھی کرائی تھی جبکہ ایک اور شخص انہیں بلیک میل بھی کررہا تھا لہٰذا تحقیقات کے دوران تمام افراد سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔واضح رہے کہ اداکارہ کا تعلق روس سے ہے جو بھارتی تامل انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ ہیں اور گووا میں رہائش پذیر تھیں، واقعہ سے متعلق ان کے اہل خانہ اور روسی سفارت خانہ کو آگاہ کردیا گیا ہے۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…