جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

احمد مسعود نے طالبان کے آگے ہتھیار ڈالنے سے انکارکردیا

datetime 23  اگست‬‮  2021 |

کابل(این این آئی)افغان کمانڈر احمد شاہ مسعود کے صاحبزادے احمد مسعود نے کہا ہے کہ اگر افغانستان میں امن اور سلامتی کو یقینی بنانے کی راہ ہموار ہوتی ہے تو ایسی صورت میں وہ طالبان کے ہاتھوں شہید کئے جانے والے اپنے والد کا خون معاف کرنے کو تیار ہیں۔

عرب ٹی وی کوایک انٹرویو میں احمد مسعود نے افغانستان کے اندر ایک مرکزی حکومت کے قیام کی ضرورت واضح کرتے ہوئے کہا کہ وہ دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کی خاطر طالبان کے ساتھ مل کر وسیع البنیاد حکومت کی تشکیل کے لیے سیاسی مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ افغانستان میں کوئی بھی انتہا پسند حکومت نہ صرف ملک بلکہ خطے اور پوری دنیا کے لئے خطرناک ثابت ہو گی۔مفرور صدر اشرف غنی سے متعلق سوال پر احمد مسعود نے کہا کہ اشرف غنی افغانستان کے لیے جو گڑھا کھودا گیا تھا، اس سے مکمل طور پر بے خبر رہے۔ جب ساری دنیا انہیں سالانہ کئی ملین ڈالر امداد دینے کو تیار تھی، وہ نادر موقع تھا، لیکن اس وقت بھی افغان عوام کی بڑی اکثریت خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔ اب تک صرف مٹھی بھر سیاسی قیادت نے ملین ڈالر کما کر بیرون ملک جمع کروا دیے ہیں۔ اشرف غنی لسانی ایجنڈے کی ترویج چاہتے تھے، جس نے افغانوں کو مزید تقسیم سے دوچار کیا۔ انھوں نے تاجک، ازبک اور ہزارہ کیمونیٹز کے خلاف ہمشیہ پشتون کارڈ کھیلنے کی کوشش کی۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…