جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے عبایاپہننا اور سکارف اوڑھنا شرو ع کردیا

datetime 23  اگست‬‮  2021 |

لاہور (این این آئی) گریٹر اقبال پارک میں پر اوباش نوجوانوں کے ہجوم کے ہاتھوں ہراساں ہونے والی ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے عبایاپہننا اورسکارف اوڑھنا شرو ع کردیا ۔ گریٹر اقبال پارک میں رونما ہونے والے واقعہ کے بعد عائشہ اکرم میڈیا کو دئیے جانے والے انٹرویوز

عبایا پہننا اور سکارف اوڑھ کر دے رہی ہیں ۔دوسری جانب جوڈیشل مجسٹریٹ نے ٹک ٹاکر عائشہ بیگ سے دست درازی اور جنسی ہراسگی کے مقدمے میں گرفتار مزید 20 ملزمان کو شناخت پریڈ کے لئے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔ضلع کچہری ٹک ٹاکر نرس عائشہ سے دست درازی کرنے والے 20 ملزمان کو ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ پولیس کے مطابق ملزمان مینار پاکستان پر خاتون سے جنسی ہراسگی اور دست درازی کے واقعہ میں ملوث ہیں۔ملزمان کا موقف تھا کہ بے قصور ہیں پولیس نے بلا جواز گرفتار کیا ہے وہ گریٹر اقبال پارک میں تفریح کی غرض سے گئے تھے۔پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں نظر آنے پر انہیں گرفتار کیا ہے۔ملزمان نے عدالت سے استدعا کی جس خاتون کی وجہ سے یہ واقعہ رونما ہوا ہے،اسے بھی گرفتار کیا جائے تاکہ حقائق سامنے آئیں۔ تمام ملزمان کو سخت حفاظتی انتظامات میں عدالت میں پیش کیا گیا ،پولیس کی جانب سے ملزمان کی شناخت چھپانے کیلئے انہیں چہرے ڈھانپ کر عدالت میں پیش کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…