منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

شہریوں پر پے درپے حملے،چین پھٹ پڑا پاکستان سے بڑا مطالبہ کردیا

datetime 21  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) چین نے پاکستان میں متعلقہ محکموں سے حفاظتی اقدامات اور سیکورٹی تعاون کو بہتر بنانے کے لیے عملی اور موثر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔ چینی قافے پر حملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور مجرموں کو سخت سزا دی جائے۔ اسلام آباد میں

چین کے سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ رات گوادر ایکسپریس وے منصوبے پر چینی عملے کے قافلے پر خودکش حملہ کیا گیا جس میں ایک چینی زخمی، دو مقامی بچے جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے۔ واقعے کے فوری بعد پاکستانی حکام نے زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا۔ چینی سفارت خانہ دہشتگردی کے اس واقعے کی سختی سے مذمت اور واقعے میں دونوں ملکوں سے تعلق رکھنے والے زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔چینی سفارت خانے نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ زخمیوں کا علاج کیا جائے ، حملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور مجرموں کو سخت سزا دی جائے۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان میں ہر سطح پر متعلقہ محکموں کو حفاظتی اقدامات اور سیکیورٹی تعاون کے طریقہ کار کو بہتر بنانے کے لیے عملی اور موثر اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ اس طرح کے واقعات دوبارہ نہ ہوں، پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال انتہائی خراب ہوئی ہے۔ پے در پے کئی دہشت گرد حملوں کے نتیجے میں کئی چینی شہریوں کی جانیں ضائع ہوئیں۔چینی سفارت خانے نے پاکستان میں موجود تمام چینی شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ چوکس رہیں، حفاظتی احتیاطی تدابیر مزید سخت کریں، غیر ضروری طور پر باہر جانا کم کریں اور سیکوری کے موثر اقدامات کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…