جمعرات‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2026 

افغانستان میں طالبان کی حکومت افغان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے ہونیوالی سیریز سے متعلق بڑااعلان کردیا

datetime 17  اگست‬‮  2021 |

اسلام آباد،کنگسٹن (این این آئی)موجودہ حالات کے بعد دوطرفہ کرکٹ سیریز ہوگی یا نہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ نے افغانستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کرلیا ،پی سی بی کو آئندہ ایک سے دو روز میں حتمی جواب ملنے کی توقع ہے ۔ ذرائع کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ موجودہ صورتحال

کا جائزہ لے رہا ہے، سیریز کی میزبانی افغانستان بورڈ کو کرنی ہے لہذا فیصلہ کا اختیار بھی انہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ون ڈے سیریز سری لنکا میں شیڈول ہے،پاکستان افغانستان سیر یز تین سے نو ستمبر کے درمیان شیڈول کی گئی تھی۔دوسری جانب بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حامد شنواری کا کہنا ہے کہ ملک کی بدلتی صورتحال میں افغان کھلاڑی اور ان کے اہل خانہ محفوظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان شروع سے ہی کرکٹ سے محبت کرتے ہیں وہ اس کھیل کے حامی ہیں اور ہماری سرگرمیوں میں مداخلت نہیں کرتے۔افغان کرکٹ بورڈ نے یقین دہانی کروائی ہے کہ پاکستان کیخلاف ون ڈیسیریزشیڈول کے مطابق ہو گی ،سیریز کی تیاریوں کے لیے لگایا گیا پریکٹس کیمپ دو دن کے تعطل کے بعد کل بدھ سے دوبارہ شروع ہو جائے گا۔انہوںنے کہاکہ حالات نارمل ہو رہے ہیں اور معاملات بہتری کی جانب گامزن ہیں ہم بھی دفاتر کھول کر امور انجام دیں گے۔دوسری جانب حسن علی رواں برس سب سے

زیادہ وکٹیں لینے والے پیسربن گئے۔حسن علی نے اب تک 29 شکار کیے ہیں، وہ رواں برس سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پیسربن گئے۔ دوسرے نمبر پر 27 وکٹوں کے ساتھ شاہین شاہ آفریدی موجود ہیں۔اس کے علاوہ جیمز اینڈرسن نے 26، اینرج نورکیا نے 25 اور پانچویں نمبر پر موجود کیمار روچ نے 24 وکٹیں لی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…