منگل‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2025 

یہ پھل کھائیں اور بیماریوں سے نجات پائیں

datetime 17  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )لیچی موسم گرما کا مزیدار پھل ہے ، یہ پھل ناصرف ذائقہ دار ہوتا ہے بلکہ اس پھل کے صحت سے متعلق بھی بہت سے فوائد ہیں جلد کے فوائد سے لیکر مضبوط وقت مدافعت تک یہ پھل کئی طریقوں سے آپ کی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔قومی موقر نامے کے مطابق لیچی میں پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، لیچی میں قدرتی طور پر وٹامن سی، وٹامن ڈی، میگنیشیم،

رائبو فلاوین اور فاسفورس موجود ہوتا ہے جس کی وجہ سے یہ آپ کو بہت سے فوائد پیش کرسکتی ہے، یہاں ماہرین نے لیچی کے صحت سے متعلق ایسے حیرت انگیز فوائد بتائے ہیں جو ابھی تک پوشیدہ تھے۔ لیچی میں قدرتی طور پر فائبر موجود ہوتا ہے جو آپ کے بڑھتے وزن کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے، لیچی میں پانی کی مقدار بھی زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے ہماری بھوک میں کمی ہوتی ہے، لیچی ہمارے جسم میں موجود زائد کیلوریز کی تعداد بھی کم کرتی ہے، لہٰذا اگر آپ بڑھتے وزن کی وجہ سے پریشان ہیں تو موسم گرما میں لیچی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اپنے وزن کو کم کریں۔لیچی کے جِلد کی خوبصورتی کے حوالے سے بھی بہت سے فوائد ہیں، لیچی میں پائی جانے والی متعدد خصوصیات آپ کی جِلد کو بہت سے فائدے پہنچاسکتی ہیں۔لیچی میں موجود وٹامن سی آپ کی جِلد کو صحت اور حسین و جمیل بناتا ہے اور اِس کے علاوہ چہرے سے بڑھتی عُمر کے اثرات بھی ختم کرتا ہے۔ اِس میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ ڈپریشن اور تناؤ سے لڑنے میں بھی مدد کرتا ہے۔اگر آپ کا قوت مدافعت مضبوط ہو تو آپ کورونا وائرس جیسے دیگر امراض سے بھی لڑسکتے ہیں اور لیچی موسم گرما کا ایک ایسا پھل ہے جو ہمارے مدافعاتی نظام کو مضبوط کرتا ہے، اِس میں وٹامن سی موجود ہوتا ہے اور وٹامن سی قوت مدافعت مضبوط کرنے کے لیے معاون ثابت ہوتا ہے۔اگر آپ کا قوت مدافعت مضبوط ہو تو آپ کورونا وائرس جیسے دیگر امراض سے بھی لڑسکتے ہیں اور لیچی موسم گرما کا ایک ایسا پھل ہے جو ہمارے مدافعاتی نظام کو مضبوط کرتا ہے، اِس میں وٹامن سی موجود ہوتا ہے اور وٹامن سی قوت مدافعت مضبوط کرنے کے لیے معاون ثابت ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…