منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

حضرت علی رضی اللہ عنہ کے مطابق وہ شخص جلدی مرجاتا ہےجس میں یہ ایک عادت موجود ہو

datetime 17  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) امام علی ؑ کی خدمت میں ایک شخص حاضر ہوا اور عرض کرنے لگا کہ اے علی ! کونسے لوگ جلد ی مرجاتے ہیں ۔ اورکونسے دیر سے مرتے ہیں؟تو سوال کے جوا ب میں امام علی ؑ نے فرمایا: اے شخص ! جو اپنی نگاہوں کو ادھر ادھر پھیرتا رہتا ہے۔ دنیاوی خواہشات اور لذت کے پیچھے بھا گتا رہتا ہے۔ تو وہ اپنی م و ت کو اپنی طرف مائل کرتا ہے۔ بیماریوں اور پریشانیوں میں

گھر کر مرجاتا ہے۔ لیکن جو انسان اپنی نگاہیں جھکا کر چلتاہے۔ اور اپنے آپ کو کچھ نہیں سمجھتا ہے۔ اور اللہ کی رضا پر راضی رہ کر تکلیف میں صبر اور نعمتوں پر شکر ادا کرتا رہتا ہے۔ تو وہ انسان اپنی ہلاکت سے دیر تک بچارہتاہے۔ ایک موقع پر حضرت علی رضی اللہ عنہ کی محبت اور ان کی شخصیت کی وسعت کے حوالےسے لکھتا ہے کہ ان کا پورے جہان سے روحانی تعلق ہے۔ علی سب کے دوست ہے۔ ان کی م و ت پیغمبروں کی م و ت ہے۔ دوسرا محقق لکھتا ہے۔ کہ علی ؑ روح بیان میں ایک لامتناہی سمندر کی مانند ہے۔ اور ان کی یہ صفت ہر زمان اور ہرمکان میں ہے۔ امام علی ؑ تمام بزرگ انسانوں کے بزرگ ہیں۔ اور ایسی شخصیت ہیں۔ کہ دنیا نےمشرق ومغرب میں زمانہ گذشتہ اور حال میں آپ کی نظیر نہیں دیکھی۔ ایک تاریخ دان تھامس کال رائل لکھتا ہے ۔ ہم علی کو اس سے زیادہ نہیں جان سکے کہ ہم ان کو دوست رکھتے ہیںَ اور ان کی عشق کی حدتک چاہتے ہیں۔ وہ کس قدر جواں مرد ، بہادر اور عظیم انسان تھے۔ ان کے جسم کے ذرے ذرے سے مہربانی اور نیکی کے سرچشمے پھوٹتے تھے۔ ان کے دل سے قوت بہادری کے نورانی شعلے بلند ہوتے تھے۔ وہ دھاڑتے ہوئے شیر سے بھی زیادہ شجاعت تھے ۔ لیکن ان کی شجاعت میں مہربانی اور لطف وکرم کی آمیزش تھی ۔ مہاجرین کی اولین شخصیات میں سے حضر ت علی ؑ سب سے زیادہ معروف تھے ۔ا نہوں نے بہت سی جنگوں اورمعرکوں میں فتح حاصل کرکے اپنے نام کا سکہ بٹھا دیا تھا۔ لیکن ان کامیابیوں سے بھی قیمتی چیز یہ تھی کہ انہوں نے پیغمبر اسلام ﷺ کے دل میں ایک مقام بنا لیاتھا۔ وہ پیغمبراسلام ہی کے تریبت یافتہ تھے وہ ان کے دوست بھی تھے ۔ ایسے ساتھی بھی تھے جو کبھی جدا نہ ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…