بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

   افغانستا ن کی  کشیدہ  صورتحال  پی آئی اے کے 2 طیارے کابل ائیر پورٹ پر پھنس گئے

datetime 15  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک ٗ این این آئی) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان کے داخل ہونے کی اطلاعات کے بعد کابل کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پروازوں کی آمدورفت معطل ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے 2 طیارے بھی کابل انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر موجود ہیں ، پی آئی اے کا بوئنگ777 طیارہ

اور ایک ائیر بس آج صبح اسلام آباد سے کابل پہنچے تھے جن میں سے ایک پرواز اسلام آباد کیلئے اڑان بھرنے کیلئے تیار کھڑی ہے لیکن اسے تاحال پرواز کی اجازت نہیں دی گئی جب کہ دوپہر 12 بجے سے کابل ائیرپورٹ پر نہ کوئی لینڈنگ ہوئی اور نہ ہی کسی طیارے نے ٹیک آف کیا ، بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے کابل پہنچنے والی ائیر انڈیا کی پرواز اے آئی 243 ایک بج کر 42 منٹ پر کابل پہنچی لیکن تاحال لینڈ نہ کر سکی ۔دوسری جانب ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہاہے کہ کابل کی صورتحال کو مسلسل دیکھ رہے ہیں، سفارتخانہ بند کر نے کا فیصلہ نہیں ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہاکہ کابل کی صورتحال کو مسلسل دیکھ رہے ہیں ،ابھی کابل میں پاکستانی سفارتخانہ بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا،پاکستانی سفارتخانہ کابل میں فعال ہے۔زاہد حفیظ چوہدری نے کہاکہ افغانستان میں موجود پاکستانی شہریوں کی امداد کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان کی صورتحال تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کا ہمیشہ موقف رہا کہ افغانستان میں امن ہو ،پاکستان ہمیشہ سے چاہتا ہے کہ سلامتی کی صورتحال مزید خراب نہ ہو۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان کی کوشیش ہے کہ پاکستانی سفارت خانہ بند نہ ہو۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…