ہفتہ‬‮ ، 31 جنوری‬‮ 2026 

عمران خان جس تیزی سے حکومت میں آئے تھے اسی تیزی سے واپس جائیں گے، نواز شریف کی واپسی بارے بھی پیشگوئی کر دی گئی

datetime 13  اگست‬‮  2021 |

کراچی (آن لائن) وزیراعلی سندھ کے مشیرزراعت منظورحسین وسان نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سال 2022 تک نواز شریف کی وطن واپسی نظر نہیں آتی، عمران خان جس تیزی سے حکومت میں آئے تھے اسی تیزی سے سال 2022 میں واپس جائیں گے۔

منظور وسان نے مزید کہا کہ سال 2022 کے آخر میں ملک میں عام انتخابات ہوتے دیکھ رہا ہوں، ملک میں الیکشن سال 2022 کے اگست، ستمبر یا اکتوبر میں ہوسکتے ہیں،عمران خان کی پاپولرٹی مجھے کم ہوتی نظر آرہی ہے۔ صوبائی مشیر نے پیشگوئی کی کے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی آگے آئے گی،اس وقت مختلف پوزیشن میں ہوگی، ملک میں فیئر اینڈ فری انتخابات ہوئے تو پیپلزپارٹی جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں سخت مقابلہ ہوگا۔منظور وسان نے پیشگوئی کی کے ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی تقسیم ہوجائیں گی،پیپلزپارٹی کراچی میں بھی جیتے گی اور پہلے سے زیادہ سیٹیں لے گی، پی ٹی آئی فیوچر میں کراچی سے ایک سیٹ بھی مشکل سے جیتے گی۔منظور وسان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اب مستقبل بچوں کا ہے، یہ سیاست ہے ہی بچوں کا کھیل، اب بوڑھوں کا نہیں ہے۔ جو بچے کام کررہے ہیں وہ ہم نہیں کرسکیں گے مولانا فضل االرحمان اور ہم اب آرام کریں گے، بچے آگے آئیں گے۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…