پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

وزیراعظم اور وزرا کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری وزیراعظم اور وزراء نے10 فیصد ماہانہ الائونس لینے سے انکار کر دیا

datetime 10  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے اپنی تنخواہ میں دس فیصد ایڈہاک الائونس لینے سے انکار کر دیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سمیت وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔ لیکن وزیراعظم نے یہ دس فیصد ایڈہاک الائونس لینے سے انکار

کر دیا، وزیراعظم عمران خان کے موقف کے بعد وزرا نے بھی دس فیصد ماہانہ الائونس لینے سے انکار کر دیا۔وزیراعظم عمران خان نے کابینہ ڈویژن کو دس فیصد ایڈہاک الائونس کا نوٹی فکیشن واپس لینے کی ہدایت کر دی۔ ملکی معاشی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان اور وزرا نے تنخواہ میں اضافہ لینے سے انکار کیا۔ کابینہ ڈویژن نے وفاقی وزرا کو تنخواہ کے ساتھ بیس ہزار روپے ماہانہ ایڈہاک الائونس دینے کی سفارش کی۔ وزیرمملکت کو بھی تنخواہ کے ساتھ اٹھارہ ہزار روپے ماہانہ ایڈہاک الائونس دینے کی سفارش کی۔خیال رہے وفاقی وزیر دو اور وزیرمملکت ایک لاکھ اسی ہزار روپے ماہانہ تنخواہ وصول کر رہے ہیں۔دوسری جانب محکمہ خزانہ کی جانب سے تمام سرکاری ملازمین اور افسران کو 25 فی صد سپیشل الائونس ستمبر کی تنخواہ میں ادا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ خزانہ کی جانب سے تمام سرکاری ملازمین اور افسران کو 25 فی صد سپیشل الائونس ستمبر کی

تنخواہ میں ادا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ۔سیکرٹری خزانہ افتخارعلی سہو کا کہنا ہے کہ یہ الائونس ان ملازمین اور افسران کو ملے گا و پہلے کوئی اضافی الانس نہیں ملتا ہے، تمام ملازمین اور افسران کو یکم جون سے یہ سپیشل الائونس بقایا جات کے ساتھ ملے گا۔ محکمہ خزانہ نے دس فی صد تنخواہ اور پنشن میں اضافہ بقایا جات کے ساتھ ستمبر

کی تنخواہ کے ساتھ ادا کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے، محکمہ خزانہ کی جانب سے اے جی آفس کو بھی یہ حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔دوسری جانب سے محکمہ جیل کے ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ بطور جیل الائونس دینے کی سمری دوبارہ ارسال کر دی گئی۔ گزشتہ مالی سال میں یہ سمری ڈمپ کر دی گئی تھی۔ سمری کے مطابق تمام جیل ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ بطور جیل الائونس ملے گی، گزشتہ مالی سال میں حکومت پنجاب نے یہ سمری منظور نہیں کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…