جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

نعروں کاوقت ختم حکومت بتائے تبدیلی کیلئے کیا کررہی ہے؟مہوش حیات پھٹ پڑیں

datetime 29  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) اداکارہ مہوش حیات نے ملک میں خواتین اور بچوں کے خلاف بڑھتے جرائم کے بارے میں سوال کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت بتائے ملک میں نظام کی تبدیلی کے لیے کیا کررہی ہے۔ادکارہ مہوش حیات نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ملک میں خواتین اور بچوں پر ہونے والے جنسی

اور صنفی تشدد کے بارے میں آواز اٹھاتے ہوئے کہا ہیش ٹیگز اور نعروں کا وقت ختم ہوچکا۔ اداکارہ نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا حکومت بتائے کہ نظام کو تبدیل کرنے کے لیے کیا کرنے جارہی ہے۔ معاشرے میں جنسی اور صنفی تشدد اور امتیازی سلوک کی دیگر اقسام کو نظام میں تبدیلی کے بغیر ختم نہیں کیا جاسکتا۔اپنی ایک اور ٹوئٹ میں مہوش حیات نے کہا ملک میں قوانین موجود ہیں۔ ہمیں ان قوانین کے نفاذ کو زیادہ سخت اور متاثرہ افراد کے لیے کم تکلیف دہ بنانے کی ضرورت ہے۔ اداکارہ مہوش حیات نے ملک میں عدالتی نظام پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہمارے ملک میں عدالتی نظام خطرناک، غیر موثر اور فرسودہ ہے۔مہوش حیات نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا تشدد اور زیادتیوں سے پاک محفوظ زندگی گزارنا ہر شخص کا بنیادی حق ہے۔ کسی کو بھی زندگی گزارتے ہوئے خوف زدہ نہیں ہونا چاہئے۔ یہ آسانی سے قابل قبول نہیں ہے اور اسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ بے حسی کوئی آپشن نہیں ہے۔ کسی دوسرے متاثرہ شخص کا ہیش ٹیگ بننے سے پہلے ایکشن لینا ہوگا، کارروائی کرنی ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…