پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

مجھ پر کوئی ایک الزام ثابت کریں، ٹی وی پر آکر استعفیٰ دے دوں گا، خورشید شاہ

datetime 20  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے آج کے حالات بہت زیادہ گمبھیر اور ریاست کو چیلنج کرنے جیسے ہیں، جوائنٹ سیشن بلایا جائے۔ مجھ پر کوئی ایک الزام ثابت کریں، ٹی وی پر آکر استعفیٰ دے دوں گا، حکومت سوائے جھوٹ بولنے کے کچھ نہیں کر رہی۔پیر کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے

بات چیت کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستان اس وقت بہت سارے مسائل میں گھرا ہوا ہے۔ 35 سالوں میں خارجہ پالیسی اتنی خراب نہیں ہوئی جتنی ابھی ہو رہی ہے۔ آج کے حالات بہت زیادہ گمبھیر اور ریاست کو چیلنج کرنے جیسے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مشترکہ اجلاس کی سخت ضرورت ہے۔ اختلاف اپنی جگہ لیکن جوائنٹ سیشن بلایا جائے۔ اگر ان حالات میں حکومت دھاندھلی کرے گی، تو بہت خراب صورتحال ہوگی۔انہوںنے کہا کہ مہنگائی بہت زیادہ چینی 105 ہوگئی، آٹا مہنگا ہوگیا۔ آج گندم اور چاول باہر سے منگوا رہے ہیں۔ امین گنڈا پور پاگل آدمی ہیں، ناسمجھ لوگ گالیاں دے رہے ہیں۔ کشمیر والوں کو سوچنا چاہیے کہ انہیں کس کو ووٹ دینا ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ ہمارے خلاف بننے والا اتحاد صرف اقتدار لینے کیلئے بنا ہے۔ اتحاد بنانے والوں کو عوام سے مسائل سے کوئی غرض نہیں۔انہوںنے کہا کہ کہ کشمیر کے لوگوں کو فیصلہ کرنا ہے کیا سچ ہے اور کیا جھوٹ ہے، کشمیر الیکشن میں دھاندلی ہوئی توحکومت کو بھگتنا پڑے گا۔ غریب کی فکر ووٹ لیکر آنے والی حکومت کو ہوتی ہے، یہ حکومت سوائے جھوٹ بولنے کے کچھ نہیں کر رہی ہے۔موجودہ حکومت ہر ذمہ داری پچھلی حکومت پر ڈالتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں اپوزیشن کا اتحاد اقتدار کیلئے ہے، جو کامیاب نہیں ہوگا۔سید خورشید شاہ نے کہا کہ مجھ پر کوئی ایک الزام ثابت کریں، ٹی وی پر آکر استعفیٰ دے دوں گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…