عمر اکمل کا غلطی کا اعتراف قوم سے معافی مانگ لی

7  جولائی  2021

ْْ لاہور، ڈربی،کارڈف(این این آئی) کرکٹرعمراکمل نے اعتراف کیا ہے کہ میری غلطی کی وجہ سے پاکستان کی بدنامی ہوئی اورفکسنگ کی پیشکش کے بارے میں بروقت نہ بتانے پر مجھے بارہ ماہ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔کرکٹرعمراکمل نے ویڈیو میں اعتراف کیا کہ گزشتہ سال

میرے سے غلطی ہوئی جس سے میرے کیریئر اور کرکٹ کو نقصان ہوا۔ کچھ لوگوں نے مجھ سے رابطہ کیا لیکن میں نے بروقت پی سی بی اینٹی کرپشن کو نہیں بتایا۔عمر اکمل نے کہا کہ فکسنگ کی پیشکش کے بارے میں بروقت نہ بتانے پر مجھے بارہ ماہ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا، اعتراف کرتا ہوں میری غلطی کی وجہ سے پاکستان کی بدنامی ہوئی۔ میں اپنی فیملی، پی سی بی اور دنیا بھر میں کرکٹ فینز سے معافی مانگتا ہوںعمر اکمل نے کہا کہ کھلاڑیوں سے درخواست کرتا ہوں آپ ملک اور کھیل کے سفیر ہیں۔ کسی بھی مشکوک سرگرمی سے دور رہیں اگر کوئی مشکوک شخص آپ سے رابطہ کرے تو فوری پی سی بی انٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ کریں تاکہ آپ کا دامن اور کرکٹ کریئر پاک رہے۔دوسری جانب پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے انٹر نیشنل میچ کل جمعرات 8جولائی کو کھیلا جائیگا ۔شیڈول کے مطابق 8 جولائی کو پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ ، صوفیہ گارڈنز ، کارڈف میں کھیلا جائیگا 10 جولائی کودوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ، لارڈز ، لندن اور 13 جولائی کوتیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ، ایجبیسٹن ، برمنگھم میںکھیلا جائیگا ۔ شیڈول کے مطابق 16 جولائی کو پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ، ٹرینٹ برج ، نوٹنگھم،18 جولائی کودوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ، ہیڈنگلے ، لیڈز،20 جولائی کوتیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ، اولڈ ٹریفورڈ ، مانچسٹر میں کھیلا جائیگا ۔

موضوعات:



کالم



فرح گوگی بھی لے لیں


میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…