جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں جا گری، 4 افراد ہلاک

datetime 3  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وادی نیلم (این این آئی)وادی نیلم میں سیاحوں کی گاڑی دریا میں جاگری جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق حادثہ وادی نیلم کے علاقے جورا میں پیش آیا جہاں سیاحوں کی گاڑی توازن برقرار نہ رکھنے پر دریائے نیلم میں جاگری۔ پولیس کے مطابق گاڑی میں 7 افراد سوار تھے جن میں سے 4 جاں بحق ہوچکے ہیں

اور دو زخمی ہیں،ایک لاپتہ مسافر کی تلاش شروع کر دی گئی۔دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے ضلع گاندربل میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں آٹھ افراد ذخمی ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لداخ سے سرینگر کی طرف جارہا ایک ٹیمپو ٹریولر تیز رفتاری کی کے باعث ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر مرگنڈ کنگن میں الٹ گیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار ڈرائیور سمیت آٹھ مزدور زخمی ہوگئے۔زخمی افراد کی شناخت ڈرائیور غلام عباس نلوی ساکن کرگل، امتیاز احمد،نواز احمد، تنویر احمد، ادریس احمد، شکیل احمد، محمد شفع، محمد اقبال ساکنان ڈوڈہ کے طور ہوئی ہے۔زخمیوں کو علاج معالجہ کے لئے ٹراما ہسپتال کنگن منتقل کیا گیا۔واضح رہے کہ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ البرٹا کینیڈا میں گھر میں آتشزدگی کے باعث 7 پاکستانی نژاد کینیڈین شہریوں کی موت پر ہمیں شدہد رنج و غم ہے۔ اپنے بیان میں زاہد حفیظ چوہدری نے بتایاکہ ان جاں بحق ہونے والے پاکستانی نژاد کینیڈین شہریوں میں چار بچے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہماری سوچیں اور دعائیں اس دلخراش حادثہ کے متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں،ہم زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ وینکوور میں ہمارے قونصل جنرل متعلقہ کینیڈین انتظامیہ کے ساتھ رابطہ میں ہیں تاکہ نہ صرف حقائق تلاش کیے جا سکیں بلکہ متاثرہ خاندان کو تمام ممکنہ امداد فراہم کی جاسکے۔ زاہد حفیظ چوہدری نے کہاکہ متعلقہ کینیڈین انتظامیہ کے مطابق ابھی تک آتشزدگی کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں تاہم ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ واقعہ کسی جرم کا حصہ دکھائی نہیں دیتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…