کراچی(این این آئی) وفاقی ادارہ شماریات نے مالی سال 2020-2021 کے اعداد و شمار جاری کردیئے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال کے دوران ڈیزل، سی این جی اور ایل پی جی کی سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق جولائی 2020 سے تیس جون 2021 کے سالانہ اعداد و شمارجاری کیے گئے ہیں، جس میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال میں مہنگائی کی شرح 8.90 فیصد رہی۔ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جون 2020کے مقابلے جون2021میں مہنگائی کی شرح9.70فیصد رہی، مئی کے مقابلے میں جون میں مہنگائی کی شرح میں 0.24 فیصد کمی واقع ہوئی۔رپورٹ کے مطابق ایک سال میں مسٹرڈ آئل 32، ویجی ٹیبل تیل 23 فیصد، مصالحہ جات 23.27 فیصد، کھانا پکانے کا تیل 21.83 جبکہ چینی کی قیمت 21.54 فیصد بڑھ گئی۔رپورٹ کے مطابق مالی سال کے دوران سرخ مرچ 90.81 فیصد، آڑو 46، انڈے 43.75، ادرک 35 فیصد، آم 35 فیصد، گندم 31، چینی 23، چکن 21 فیصد مہنگی ہوئی۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال کے دوران مونگ کی دال 20.17 فیصد، آلو 16، پھل 12.75 اور پیاز کی قیمتوں میں 5.07 فیصد کمی ہوئی جبکہ ڈیزل 6.05 فیصد، سی این جی 3.38 اور ایل پی جی گیس 1.22 فیصد سستی ہوئی۔