جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پاک امریکا تعلقات اب ماضی کی طرح لوٹ کر آنیوالے نہیں امریکی ماہرین کا دعوی

datetime 3  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی خبر رساں ادارے نے امریکی ماہرین کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ پاک امریکا تعلقات اب ماضی کے اچھے دنوں کی طرح لوٹ کرآنیوالے نہیں۔ جب تک اسلام آباد دہشت گردی، چین اور بھارت کے ساتھ تعلقات سے متعلق اپنی پالیسیوں میں تبدیلی نہیں کرتا،اس وقت تک اس کی امریکا کے ساتھ تعلقات میں بہتری کی خواہش کا امکان نہیں۔پاکستان اوربھارت

کسی پر امن معاہدے پر آنے کی کوشش کریں۔روزنامہ جنگ میں رفیق مانگٹ کی خبر کے مطابق نیشنل سیکیورٹی کونسل کی سابق سینئر ڈائریکٹر اور سینٹر برائے نیو امریکن سیکیورٹی میں سینئر فیلو، لیزا کرٹس نے ہڈسن انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام ”افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد پاک امریکا تعلقات“ کے بارے میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسٹریٹجک شراکت داروں کو اسٹریٹجک مفادات تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ،اور فی الحال پاکستان اور امریکا افغانستان اور چین پر متفق نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ طالبان حمایت کی پاکستانی پالیسیاں ان کے اپنے مفادات میں نہیں۔اگر طالبان افغانستان پر چڑھائی کردیتے ہیں، لگتا ایسا ہی ہے کہ ہم اس سمت جارہے ہیں، اس سے پاکستان میں عسکریت پسندوں سے دھچکا لگے گا جو پاکستانی ریاست کو نشانہ بناتے ہیں۔ پاکستان اوربھارت کسی پر امن معاہدے پر آنے کی کوشش کریں۔ کرٹس نے مزید کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے تحت امداد معطلی نے امریکاکو یہ سمجھنے میں مدد فراہم کی کہ پاکستان طالبان کے خلاف کریک ڈاؤن نہیں کرے گا اور طالبان واقعی کبھی بھی القاعدہ کے ساتھ تعلقات منقطع نہیں کریں گے۔جوشوا وائٹ، جو اوباما انتظامیہ میں وائٹ ہاؤس میں خدمات انجام دے رہے تھے اور اب وہ اسکول فار ایڈوانسڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز کے پروفیسر ہیں، انہوں نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا افغانستان سے انخلا کے دوران پاکستان پر انحصاربڑھتا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…