ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سچ کو سچ کہنا آج مشکل ترین کام ہے، چیئرمین نیب

datetime 17  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا کہ نیب نے ان لوگوں سے بھی قومی دولت لوٹنے کا پوچھا جن کو بلانا مہال نظر آتا تھا،نیب نے کرپشن فری پاکستان کی منزل کا تعین کیا ہے اب جو کرے گا وہ بھرے گا،نیب انسداد بدعنوانی کا ایک قومی ادارہ ہے جسکے آفیسران ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کو اپنی اولین ترجیح

سمجھ کر اپنے قومی فرائض سر انجام دے رہے ہیں، نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت، گروپ یا فرد سے نہیں بلکہ صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے، نیب ہمیشہ آئین و قانون کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دینے پر یقین رکھتا ہے، کوئی دبائو، دھمکی ، پریشر اور بے بنیاد الزام تراشی نیب کو مقصد کے حصول کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔ نیب نے ہمیشہ کہا ہے کہ وہ ہر شخص کی عزت نفس کا احترام کرتا ہے ، بد عنوانی ملک کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے نیب زیرو کرپشن اور 100 فیصد ترقی پر یقین رکھتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے نیب لاہور میں ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں میگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانے ، ٹھوس شواہد کی بنیاد پر موثر انداز سے مقدمات کی پیروی کرنے اور بدعنوان عناصر سے قوم کی لوٹی ہوئی رقوم برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروانے پر غور کیا گیا۔ موجودہ قیادت کے دور میں نیب لاہور کی 4 سالہ کارکردگی میں ماضی کے 17سالہ دور کی نسبت713فیصد سالانہ اضافہ ہوا ہے۔ نیب لاہور نے گذشتہ 4 سال کے عرصہ میں بدعنوان عناصر سے تقریبا 74 ارب بلاواسطہ و بلواسطہ برآمد کئے ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ساز کامیابی ہے۔اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور نے کمبائنڈ

انویسٹی گیشن ٹیمز (CITs) کے ہمراہ میگا کرپشن کے مقدمات جن میںایڈن ہائوسنگ پراجیکٹس کی انتظامیہ کیخلاف ریفرنس، چوہدری شوگر ملز کیس میں جاری تحقیقات، ایم این اے خسرو بختیار وایم پی اے ہاشم جواں بخت کیخلاف جاری تحقیقات ، سابق ڈی سی او لاہور نور الامین مینگل اور، سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ

کیخلاف جاری تحقیقات، ایم این اے میاں جاوید لطیف کیخلاف جاری تحقیقات، لاثانی چکس اینڈ آئل کمپنیزکیخلاف انکوائری ، ڈی آئی جی اکبر ناصر اور ایڈیشنل آئی جی علی عامر کیخلاف جاری تحقیقات میںہونیوالی پیشرفت پر جامع بریفنگ دی۔بریفنگ میں ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل اکائونٹیبلٹی (DPGA) کے علاوہ نیب لاہور کے سینئر

آفیسران نے شرکت کی۔بریفنگ کے دوران چیئر مین نیب نے کہا کہ معزز عدالتوں کے احکامات پر من و عن عمل کیا جائے اور تمام مقدمات کو مکمل تیاری، ٹھوس شواہد اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے تفتیشی آفیسران و پراسیکیوٹرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا

باہمی ربط کو مذید موثر بنائیں اور دستاویزی ثبوتوں کی بنیاد پر تمام مقدمات کی سائنسی بنیادوں پر تحقیقات مکمل کی جائیں جبکہ گواہوں کی کم سے کم تعداد رکھی جائے تاکہ مقدمات کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچانے اور بدعنوان عناصر سے قانون کیمطابق قوم کی لوٹی ہوئی رقوم کی برآمدگی ممکن ہوسکے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ

نیب نے ان لوگوں سے بھی قومی دولت لوٹنے کا پوچھا جن کو بلانا مہال نظر آتا تھا۔ نیب نے کرپشن فری پاکستان کی منزل کا تعین کیا ہے اب جو کرے گا وہ بھرے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیب انسداد بدعنوانی کا ایک قومی ادارہ ہے جسکے آفیسران ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کو اپنی اولین ترجیح سمجھ کر اپنے قومی فرائض سر انجام دے رہے

ہیں۔ نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت، گروپ یا فرد سے نہیں بلکہ صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے۔ نیب ہمیشہ آئین و قانون کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دینے پر یقین رکھتا ہے۔ کوئی دبائو، دھمکی ، پریشر اور بے بنیاد الزام تراشی نیب کو مقصد کے حصول کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔ نیب نے ہمیشہ کہا ہے کہ وہ ہر شخص کی عزت نفس کا احترام کرتا ہے ۔ چیئر مین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا کہ سچ کو سچ کہنا آج مشکل

ترین کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ اور و دیگر بین الاقوامی اداروں نے بھی نیب کے کام کی تعریف کی ہے۔ نیب موجودہ وسائل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے جبکہ ہم نیب کی کارکردگی میں مزیدبہتری لانے کے لیے کوشاں ہیں۔ ڈی جی نیب لاہور کی سربراہی میں نیب لاہور کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کی مجموعی کارکردگی میں نیب لاہور کی کارکردگی کا انتہائی اہم کردار ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…