بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب کی پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار ، نئی گائیڈ لائنز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

datetime 14  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب آنے والے غیرملکی مسافروں کیلئے گائیڈ لائن جاری کردی گئی ہے جس کا اطلاق 16 جون سے ہوگا، پاکستان، بنگلا دیش، بھارت پر سعودی عرب کی طرف سے سفری پابندی برقرار رکھی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن گاکا نے مسافروں کیلئے نئی گائیڈ لائنز کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

گاکا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سعودی عرب آنے والے غیرملکی مسافرحفاظتی ٹیکوں کے ڈیٹا کی رجسٹریشن مکمل کرائیں گے، ایئرلائنز مسافروں کی ویکسی نیشن سے متعلق ڈیٹا کی ویب سائٹ پر اندراج لازمی یقینی بنائیں۔سعودی ایوی ایشن کے مطابق ایئرلائنز مسافروں کے ڈیٹا اندراج کا مختلف طریقوں سے تصدیق یقینی بنائیں، موبائل فون پرتصدیقی پیغام، رجسٹریشن نمبر سرٹیفکیٹ سے ڈیٹا اندراج کی تصدیق کی جاسکتی ہے۔مراسلے میں کہا گیا کہ رجسٹریشن ویب سائٹ پر پاسپورٹ نمبر درج کرکے بھی ڈیٹا اندراج کا معلوم کیا جاسکتا ہے، ہدایات کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔دوسری جانب خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی جانب سے سعودی عرب کی جیلوں میں قید سرکاری حق کے قیدیوں کی رہائی کے احکامات پر جلد عمل درآمد کا آغاز کردیا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں محکمہ جیل خانہ جات کے ڈائریکٹر جنرل نے سرکاری حق کے قیدیوں کی معافی سے متعلق قواعد و ضوابط بیان کیے ہیں۔ مملکت کی تمام جیلوں میں موجود وہ تمام قیدی جن پر شاہی معافی کے ضوابط لاگو ہوں گے۔ انہیں جلد رہا کردیا جائے گا۔محکمہ جیل خانہ جات کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ شاہی معافی سے ایسے قیدیوں کو فائدہ نہیں ہوگا جو اساتذہ اور سرکاری اہلکاروں پر حملوں کے مرتکب ہوئے ہوں گے۔ ڈاکٹروں پر حملہ کرنے والوں کو بھی اس سے فائدہ نہیں ہوگا۔اس کے علاوہ مالیاتی و محکمہ جاتی، بدعنوانی کے جرائم، امانت میں خیانت، رشوت ستانی، سرکاری عہدے کے بے جا استعمال، کرنسی اور سرکاری دستاویزات میں جعلسازی، شہریت کے قانون کی خلاف ورزی، اسلحہ و گولہ بارود، بوگس چیک اور دھماکہ خیز اشیا بنانے، ذخیرہ کرنے اور فروخت کرنے کے جرائم کے قیدیوں کو بھی اس معافی کا اطلاق نہیں ہوگا۔منشیات استعمال کرنے، معمولی مقدار میں منشیات ذخیرہ کرنے والے رہا کردیے جائیں گے۔ علاوہ ازیں پہلی بار منشیات کی اسمگلنگ کے مقدمات کے سزابیافتگان بھی رہا کیے جائیں گے۔ نشہ آور اشیا استعمال کرنے یا دھندے یا اسمگلنگ کے لیے ذخیرہ کرنے والے بھی معافی کے مستحق ہوں گے۔والدین کی نافرمانی کے جرائم کے قیدیوں کو بھی رہائی ملے گی۔ غیر اخلاقی سرگرمیوں کے قیدیوں کی باقی ماندہ سزا معاف کردی جائے گی۔ چوری کی چوتھائی سزا کاٹنے والوں کو بھی رہا کردیا جائے گا۔ غیرملکیوں کو بھی معافی کے شاہی حکم سے فائدہ ہوگا۔علاوہ ازیں بالقصد قتل جیسے قتل کے جرائم کے وہ قیدی بھی رہا کردیے جائیں گے جو قید کی نصف مدت گزار چکے ہوں اور نجی حق ادا کرچکے ہوں۔بوڑھے، معذور اور رشوت کے جرائم کے ایسے قیدیوں کو بھی رہا کردیا جائے گا جن کی انتہائی سزا دو برس سے کم ہوگی۔ اسی طرح جعل سازی کے ان سزا یافتگان کو بھی رہائی مل جائے گی جو قید کی چوتھائی مدت گزار چکے ہوں۔ایسے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو بھی رہا کردیا جائے گا جو واردات کے وقت اٹھارہ برس سے کم عمر ہوں گے اور انہیں سبق سکھانے کے لیے قید کی سزا سنائی گئی ہوگی- اس معافی سے ریاستی سلامتی، قتل عمد، اغوا اور آبرو ریزی کے مقدمات کے مجرموں کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…