بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

ڈاؤن سنڈروم میں مبتلا دنیا کی پہلی حافظ قرآن‎

datetime 14  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمان (این این آئی) اردن سے تعلق رکھنے والی ڈاؤن سنڈروم میں مبتلا راون دیوائیک نامی لڑکی قرآن حفظ کرکے دنیا کی پہلی ڈاؤن سنڈروم میں مبتلا حافظ قرآن بن گئی ہیں۔راون کی والدہ اواطیف جابر نے ترک میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راون کے والد فوت ہوچکے ہیں اور مجھے

ان کی والدہ ہونے پر فخر ہے۔اواطیف کے مطابق راون ایک ایسے مرض میں مبتلا ہیں جو ان کے ساتھ زندگی بھر رہے گا لیکن اس کے باوجود راون یہ کہتے نہیں تھکتیں کہ قرآن میری زندگی ہے۔راون کی والدہ کے مطابق میری 4 بیٹیاں اور ایک بیٹا تھا، بیٹا اکیلا ہونے کی وجہ سے بھائی کی دعا کیا کرتا تھا جب ہی خدا نے مجھے راون سے نوازا، راون جب ڈاؤن سنڈروم کے ساتھ پیدا ہوئی تو میں بھی عام ماں کی طرح پریشان ہوگئی تھی لیکن میں نے خدا کی قسم کھائی تھی کہ میں راون کو قرآن کی تعلیم دوں گی۔اواطیف نے بتایا کہ راون بچپن ہی سے ذہین تھی اور جب میں نے اس کی ذہانت کو محسوس کیا تو قرآن کی چھوٹی چھوٹی سورتیں حفظ کروانا شروع کردیں جو کہ اس نے جلد ہی یاد کرلیں۔انہوں نے بتایا کہ راون کو میں نے 6 سال کی عمر میں سکول میں داخل کروایا، وہ ساتویں جماعت میں تھی جب اللہ نے اسے بہتر تلفظ عطا کیا جس سے راون کو سیکھنے کو مدد ملی لیکن اس کے بعد راون نے سکول جانے سے انکار کردیا، اس کے بعد میں اسے اپنے ساتھ قرآن سینٹر لے جانے لگی اور جب میں نے اس سینٹر سے سورۃ البقرہ کے 4 صفحات یاد کیے اس وقت راون کی استاد نے بتایا کہ وہ اس سورۃ کا پہلا حصہ حفظ کرچکی ہیں۔راون کی والدہ نے مزید بتایا کہ اس کے بعد ان کی بیٹی نے باقاعدگی سے 7 سال تک قرآن کو حفظ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا اور گزشتہ رمضان 29 روزے کو قرآن کا حفظ مکمل کرلیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…