پیر‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2026 

پی ٹی آئی کا بجٹ سے قبل ن لیگ اور پی پی کو بڑا دھچکا رہنما ئوں کی وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے اہم ملاقات

datetime 14  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی ۔ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں میاں جلیل احمد شرقپوری، چودھری اشرف علی انصاری، محمد غیاث الدین، محمد فیصل خان نیازی، رئیس نبیل احمد،غضنفر عباس اور اظہر عباس چانڈیا شامل تھے ۔

چیف وہیپ پنجاب اسمبلی ایم پی اے سید عباس علی شاہ، طاہر بشیر چیمہ، یونس انصاری اور مسعود مجید بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ارکان نے پنجاب کے آئندہ بجٹ میں عوامی فلاح کے لئے شاندار اقدامات تجویز کرنے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ویژن کو سراہا۔ منتخب نمائندوں نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو حلقوں اورعلاقے کے مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ا رکان اسمبلی کو مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں۔ پنجاب کا نیا بجٹ صوبے کے عوام کے لئے ترقی و خوشحالی کا نیا باب رقم کرے گا۔صوبے کی تاریخ میں ترقیاتی بجٹ میں ریکارڈ اضافہ کیا جا رہا ہے۔ تعلیم،صحت،زراعت، انفراسٹرکچر اور دیگر شعبوں کے لئے زیادہ فنڈز مختص کئے جائیں گے۔انہوںنے کہا کہ ہر ضلع کےلئے علیحدہ ترقیاتی پیکیج بنایا گیا ہے۔کسی ضلع کی حق تلفی نہیں ہونے دیں گے۔ سازشیں کرنے والوں کی منفی سیاست ہمیشہ کے لئے دفن ہو چکی ہے۔اب افراتفری نہیں بلکہ عوام کی خدمت کی سیاست چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان میں کرپشن اور کرپٹ عناصر کی کوئی گنجائش نہیں۔ تنقید کی پرواہ کئے بغیر عوامی خدمت کے سفر کومزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔پی ڈی ایم کی منفی سیاست اپنی موت آپ مر چکی ہے۔ مسترد شدہ عناصرکی انتشار کی سیاست کو عوام نے رد کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا جو حشر ہوا ہے وہ سبق آموز بھی ہے اور عبرتناک بھی۔ اپوزیشن کی جا نب سے قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش بری طرح ناکام رہی۔ پاکستان کے عوام باشعور ہیں اورکرپٹ عناصر کے جھانسے میں کبھی نہیں آئیں گے۔ ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپ کی قیادت اور پالیسیوں پر پورا اعتماد ہے۔ عوام کی خدمت کے سفر میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔واضح رہے کہ پنجاب کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…