جمعہ‬‮ ، 30 جنوری‬‮ 2026 

غریب کے ساتھ سیاست نہیں کرنی چاہیے، شوکت ترین نے عوام کو قرض دینے بارے اہم بات کر دی

datetime 12  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہاہے کہ غریب کے ساتھ سیاست نہیں کرنی چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہاکہ اخوت نے ڈیڑھ سو ارب روپے کے چھوٹے قرضے دئیے ہیں جس سے ریکوری 99 فیصد تک ہوئی۔انہوں نے کہاکہ کمرشل بینک جب غریب عوام کو قرضے دیں گے

تو ہم انہیں ضمانت دیں گے کہ یہ پیسے واپس آئیں گے۔انہوں نے بتایا کہ ثانیہ نشتر ہر خاندان کی آمدن کے حوالے سے ایک سروے کر رہی ہیں، اس کے مطابق یہ قرضے دیے جائیں گے، غریب کے ساتھ سیاست نہیں کرنی چاہے وہ ملک کے کسی بھی کونے میں ہو۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار کو ڈیڑھ لاکھ روپے ہر فصل کا دیں گے، ٹریکٹر لیز کرنے کے 2 لاکھ روپے دیں گے اور شہری علاقوں میں 5 لاکھ روپے تک کا بلا سود قرضہ دیں گے تاکہ وہ کاروبار کرسکے۔ انہوں نے کہاکہ ہم ہر خاندان کو اپنی چھت دیں گے، اس کی حد 20 لاکھ روپے تک ہے کیونکہ شہری علاقوں میں زمینیں مہنگی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ جب غریب کے گھر کوئی بیمار ہوجاتا ہے تو انہیں علاج کے لیے پیسوں کے مسائل کا سامنا ہوتا ہے اور انہیں اپنی چیزیں بیچنی پڑ جاتی ہیں تاہم صحت کارڈ سے ان کے مسائل کا حل ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ اِسکل ڈیولپمنٹ پر کام کریں تاکہ غریبوں کو روزگار مل سکے۔  شوکت ترین نے کہاہے کہ غریب کے ساتھ سیاست نہیں کرنی چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہاکہ اخوت نے ڈیڑھ سو ارب روپے کے چھوٹے قرضے دئیے ہیں جس سے ریکوری 99 فیصد تک ہوئی۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…